سچ خبریں: امریکی فوج کے البوکمال بارڈر کراسنگ پر ایک ٹرک پر فضائی حملے کے جواب میں مشرقی شام میں العمر آئل فیلڈ میں واقع امریکی فوجی اڈے کو شام کے اندر سے 30 راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہر دیر الزور کے مشرق میں واقع العمر آئل فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے کو شدید راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 7اکتوبر کے بعد سے عراق اور شام میں امریکی اڈوں پر کیا بیت رہی ہے؟
المیادین کے رپورٹر نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے ایک فیلڈ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ راکٹ حملہ البوکمال بارڈر کراسنگ پر ایک ٹرک پر امریکی فضائی حملے کے جواب میں کیا گیا۔
اس ذریعے نے تاکید کی کہ اس جارحیت کے جواب میں العمر آئل فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے کو 30 راکٹوں سے براہ راست نشانہ بنایا گیا اور راکٹوں نے اپنے اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بنایا۔
المیادین کے رپورٹر نے فیلڈ ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ العمر فوجی اڈے پر صبح سویرے راکٹ حملہ شام کے اندر سے کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق کل اتوار کے روز مشرقی شام میں القائم البوکمال سرحد پر نامعلوم افراد کی فضائی بمباری میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا تاہم اس حملے کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں: شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے میں متعدد فوجی زخمی
مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ اس وقت کیا گیا جب عراق کی اسلامی مزاحمت نے کل ایک بیان جاری کرتے ہوئے خطے میں دو امریکی فوجی اڈوں پر اپنے نئے حملے کا اعلان کیا۔