مسٹر آرا؛واشنگٹن کی سڑکوں پر بن سلمان کا لقب

بن سلمان

?️

سچ خبریں:سعودی ولی عہد کی تصاویر والے متعدد ٹرکوں نے وائٹ ہاؤس، سعودی سفارت خانے اور امریکی کانگریس کے سامنے چکر لگاتے ہوئے بن سلمان کو مسٹر آرا کا لقب دیا۔
سعودی اپوزیشن کے ذرائع نے پیر کی شام اطلاع دی کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اقدامات کے کچھ ناقدین نے کچھ گاڑیوں پر ان کی تصاویر پینٹ کی ہیں، جن میں ان کے حکم سے واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل بھی شامل ہے۔

درایں اثنا سعودی اپوزیشن پارٹی سعودی قومی مجمع کے سکریٹری جنرل عبداللہ العودہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصاویر پوسٹ کیں کہ آج واشنگٹن کی سڑکوں پر کچھ ایسی گاڑیوں کو آتے جاتے دیکھا گیا ہے جن پر لکھا ہوا تھا کہ ہم جمہوریت کے مستحق ہیں، مسٹر آرا کے نہیں۔

عبداللہ العودہ کے مطابق یہ ٹرک وائٹ ہاؤس، امریکی کانگریس، واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے کے سامنے والی سڑک سے گزرے، جسے حال ہی میں جمال خاشقجی کا نام دیا گیا ہے،یادرہے کہ جمال خاشقجی 13 اکتوبر 1958 کو پیدا ہوئے، وہ پہلے الوطن اخبار کے ایڈیٹر اور بعد میں العرب نیوز چینل کے ڈائریکٹر تھے، خاشقجی ستمبر 2017 میں سعودی عرب سے فرار ہو گئےاور بعد میں واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار کے طور پر اپنے ملک کی بعض پالیسیوں، خاص طور پر محمد بن سلمان پر تنقید کرنے والے مضامین شائع کرتے تھے۔

واضح رہے کہ وہ یمن میں سعودی زیرقیادت اتحاد کی فوجی مداخلت کے سخت مخالف تھے، خاشقجی کو اکتوبر 2018 میں ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا، دوسری جانب امریکی حکومت نے جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق گزشتہ مارچ میں ایک رپورٹ شائع کی جس میں بتایا گیا تھا کہ یہ قتل محمد بن سلمان کے براہ راست حکم پر کیا گیا تھا۔

 

مشہور خبریں۔

انسداد دہشتگردی عدالت: عمران خان 7 مقدمات میں عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

?️ 2 دسمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی

پنجاب میں 600 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی موجودگی کا انکشاف

?️ 23 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) صوبہ پنجاب میں تقریباً 600 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں

صیہونی جیل میں فلسطینی قیدی کی شہادت

?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:48 سالہ فلسطینی قیدی احمد ابو علی اسیر کی النقب جیل

حکومت نے مذاکرات کی پیشکش کیوں کی ہے؟؛علی محمد خان کی زبانی

?️ 23 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد

بائیڈن کورونا کا شکار

?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن میساچوسیٹس اور رہوڈ آئی لینڈ کے دورے کے

سینئر اداکارہ ثمینہ احمد ہالی ووڈ میں انٹری کے لئے تیار

?️ 8 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد ہالی وڈ میں انٹری

بھارتی حملے میں زخمی ہونے والے افواج پاکستان کے مزید 2 جوان شہید ہوگئے

?️ 14 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے افواج

گلگت بلتستان پولیس کے وزیراعلیٰ کے ساتھ خطے سے باہر جانے پر ’پابندی‘

?️ 26 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان (جی بی) کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے