?️
سچ خبریں:نابینا اور بصارت سے محروم مسلمانوں کی مدد کے لیے مسجد الحرام میں الیکٹرانک قرآن فراہم کیاگیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق نابینا اور بصارت سے محروم مسلمانوں کی مدد کے لیے مسجد الحرام میں الیکٹرانک قرآن فراہم کیا گیا ہے، واضح رہے کہ الیکٹرانک قرآن بنانے کے لیے حرمین شریفین کے جدید بریل پر مبنی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، جس سے نابینا اور بصارت سے محروم زائرین قرآن کی آیات کو آسانی سے پڑھ سکتے ہیں اور ان تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
حرمین شریفین کے ڈائریکٹر جنرل قاضی الثبیانی نے کہاکہ بینائی سے محروم افراد کے لیے ڈیزائن کیے گئے 100 الیکٹرانک بریل آلات کے لیے خصوصی شیلف تیار کیے جائیں گے،یہ ڈیوائس، جو تقریباً چھ انچ لمبی اور چار انچ چوڑی ہے، صارفین کو اعلیٰ معیار کے بریل سیلز کا استعمال کرتے ہوئے صفحات کے درمیان آسانی سے منتقل ہونے کی اجازت دیتی ہے، اس کے ہر سیل میں چھ نقطوں کے ساتھ ساتھ 10 ڈیجیٹل کیز بھی رکھی جا سکتی ہیں جو صارفین کو فوری تلاش کرنے کے یے ایک صفحہ نمبر درج کرنے کی اجازت دیتا ہے جس سے وہ بریل میں متن کے ہر طرف لائنیں بھی تلاش کر سکتے ہیں۔
الثبیانی نے مزید کہاکہ یہ سروس جلد فراہم کی جائے گی، ان اشیاء کے لیے شیلف کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے تاکہ یہ ان نابینا نمازیوں کے لیے دستیاب ہوں گے جو مسجد الحرام میں آتے ہیں، الثبیانی نے کہا کہ اس منصوبے کا پہلا مرحلہ، جو تقریباً 10 ماہ تک جاری رہا، قرآن پر توجہ مرکوز کرتا تھاجبکہ ایک اور مرحلہ آئے گا جس میں اسی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے قرآن پاک کی تفسیر بھی شامل کی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
حماس نے اپنے کمانڈ اسٹرکچر کو از سر نو بنایا
?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی تجزیہ کار "امیر بوهبوت” نے عبرانی ویب سائٹ
جولائی
بھارت نے کراچی بندرگاہ پر حملے کیلئے جنگی بیڑہ تعینات کردیا، برطانوی اخبار کا دعوی
?️ 9 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے دعوی کیا ہے کہ
مئی
روس کی معیشت کو دفاعی بننا چاہیے: پیوٹن
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: ملک کے فوجی صنعتی کمپلیکس کی ترقی کے بارے میں ایک
مئی
سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 23 اکتوبر تک ملتوی
?️ 17 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت قائم خصوصی
اکتوبر
ترکی کی حکمران جماعت کی کمزوری کیا ہے؟
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں: ترکی کے بعض سیاسی اور میڈیا حلقوں نے اعلان
فروری
آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی
?️ 19 جون 2021اسلام اباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
جون
مغرب کی طرف سے ایران کے ملین مارچ کی سنسر شپ
?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ
فروری
ممکن ہے کہ فوج منہدم ہو جائے: صیہونی بریگیڈیئر جنرل
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے فوج کے ریزرو بریگیڈیئر جنرل اسحاق بریگیڈ نے
مئی