سچ خبریں: برطانوی اخبار ڈیلی میل نے انٹر میامی امریکی فٹبال ٹیم کے ارجنٹائنی اسٹار لیونل میسی کے ذاتی محافظ کی شناخت ظاہر کر دی، جو ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق امریکن انٹر میامی کلب کے منیجر جورج ماس اور ان کے ساتھی ڈیوڈ بیکہم نے لیونل میسی کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد یاسین چوکو کو ان کا ذاتی محافظ مقرر کیا۔
میسی کے ذاتی محافظ نے ان کے سائے کے طور پر نمودار ہونے کے بعد توجہ مبذول کروائی، یہاں تک کہ امریکن لیگ کے میچوں کے دوران اسٹیڈیم سے لے کر،چہل قدمی کرتے، ٹیم بس اور ڈریسنگ روم میں بھی وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے۔
یاسین چکو کون ہے؟
یاسین چوکو ایک تیونسی نژاد امریکی بحریہ کا سابق فوجی ہے جسے ڈیوڈ بیکہم نے میسی کے ذاتی محافظ کے طور پر کام کرنے کے لیے منتخب کیا ہے۔
چوکو امریکی فوج کا رکن رہا ہے اس نے عراق اور افغانستان کی جنگوں میں حصہ لیا ہے اور اسے مکسڈ مارشل آرٹس، تائیکوانڈو اور باکسنگ میں وسیع تجربہ اور مہارت حاصل ہے۔
چوکو، جو میامی میں میسی اور اس کے خاندان کی حفاظت کے لیے 50 افراد پر مشتمل ٹیم کی قیادت کرتا ہے، کا ایک آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ اور تقریباً 125000 فالوورز ہیں، وہ مسلسل اپنی سابقہ تربیت اور لڑائیوں کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتا رہتا ہے۔