?️
سچ خبریں:لبنان کے ایک اخبار نے یہ خبر دیتے ہوئے کہ لبنان کے لیے ایندھن لے جانے والا ایک ایرانی جہاز شام کے پانیوں میں داخل ہوا ، لکھا کہ یہ جہاز شام کی بندرگاہ میں سامان اتار دے گا اور پھر ایندھن کو ٹینکر کے ذریعے لبنان پہنچایا جائے گا۔
لبنانی اخبار الاخبار نے آج (جمعرات) کو اطلاع دی ہے کہ لبنان کے لیے ایندھن لے جانے والا ایک ایرانی جہاز بدھ (کل) کو شام کے علاقائی پانیوں میں داخل ہوا،رپورٹ کے مطابق یہ جہاز شام کی ایک بندرگاہ میں اپنا سامان اتار دے گا اور پھر ایندھن شام سے لبنان تک ٹینکر کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔
الاخبار نے مزید لکھا کہ لبنان کی حزب اللہ جہاز کے کارگو کا کچھ حصہ سرکاری ہسپتالوں اور دیگر مراکز کو عطیہ کرے گی اور پھر ایک نجی کمپنی نجی اداروں اور پاور جنریٹرز کو ایندھن کی فروخت کا طریقہ کار سنبھال لے گی،باخبر ذرائع کے مطابق ، دوسرا اور تیسرا جہاز اسی طریقہ کار کے ساتھ آئے گا ، تاہم ان کے کارگو کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں اوریہ بھی نہیں بتایا گیا ہے کہ آیا ان کا ایندھن پٹرول ہے یاایندھن کا تیل) ہے یا دونوں ہیں نیز یہ امکان بھی موجود ہے کہ چوتھا جہاز جلد ایران سے نکل جائے گا۔
واضح رہے کہ لبنان میں ایرانی ایندھن کی فوری آمد امریکی کانگریس کے ایک وفد کے لبنان کے دورے کے ساتھ ہوئی ہے ہے، کل بیروت سے روانہ ہونے والےامریکی وفد نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن لبنان میں ایندھن کے بحران کو حل کرنے کے لیے کام کر رہا ہے اور ایران سے ایندھن درآمد کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایک جملہ جو پہلے لبنان میں امریکی سفیر ڈوروتی شی نے استعمال کیا تھا،وفد نے بیروت ہوائی اڈے پر ایک پریس کانفرنس میں اس جملہ کو دہرایا ، اس وفدکے ایک رکن رچرڈ بلومینتھل نے حزب اللہ کے خلاف زہر اگلتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حزب اللہ ایک مہلک کینسر ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کے ساتھ معمول پر آنے والے پچھتائیں گے: الحوثی
?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں: یمنی رہنما عبدالمالک الحوثی نے جمعہ کی شام کہا کہ
اپریل
صیہونیوں کا فلیگ مارچ کا راستہ تبدیل کرنے سے انکار
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مصر اور قطر
مئی
صیہونیوں کی جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 29 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی کے ساتھ جنگ
اگست
وزیراعظم اگلے مہینے چین کا دورہ کریں گے
?️ 25 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ فروری کے پہلے ہفتے
جنوری
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپرمنایا جائیگا،حریت کانفرنس
?️ 24 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ غیر
جنوری
بجلی قیمت پھر مہنگی ہو گئی
?️ 20 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی
اگست
سینٹرل کنٹریکٹ لینےسے حفیظ کی پی سی بی سے معذرت
?️ 25 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے
فروری
روزانہ یوٹیوب، فیس بک پر کتنی ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں؟
?️ 16 فروری 2022کراچی(سچ خبریں)کیا آپ کو اندازہ ہے کہ روزانہ یوٹیوب، فیس بک پر
فروری