سچ خبریں:عراق میں سیاسی تعطل کو حل کرنے کے لیے سیاسی گروپوں کی جانب سے پیش کیے گئے سیاسی منصوبوں کے بعد اس ملک کو اہم اور فیصلہ کن دنوں کا سامنا ہے۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ سیاسی گروپوں کے رابطہ کاری فریم ورک کے رکن، ایاد الہلالی نے اعلان کیا کہ عراق میں سیاسی بحران کے حل کے لیے اہم دن شروع ہوں گے، انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی گروپ، نمائندوں اور آزاد گروپوں کے ساتھ مذاکرات میں حصہ لیں گے۔
الہلالی نے کہا کہ ہر کوئی اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ سیاسی تعطل کو ختم کرنے کا واحد راستہ تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت اور گفت و شنید ہے اور آئندہ مذاکرات عراق میں نئی حکومت کی تشکیل کو تیز کرنے کے لیے تنازعات کے حل کے لیے فیصلہ کن ہوں گے۔
دوسری جانب عراقی کردستان کی پیٹریاٹک یونین کے سرکردہ رہنماؤں میں سے ایک غیاث سورچی نے کہا کہ آزاد نمائندوں کا سہارا لے کر سیاسی تعطل کو حل کرنے اور عراقی حکومت کی تشکیل کی خواہش ظاہر نہیں کی گئی،انہوں نے کہا کہ عراق میں موجودہ سیاسی تعطل سے نکلنے کا واحد راستہ افہام و تفہیم کے لیے مذاکرات کی میز پر بیٹھنا اور سنجیدگی سے ایک دوسرے کے قریب ہونا نیز سیاسی سازش اور فریب سے دور رہنا ہے۔