لبنانی جوانوں کا صیہونی رپورٹر کو انٹرویو دینے سے انکار

لبنانی

🗓️

سچ خبریں:گزشتہ موسم گرما میں منعقد ہونے والے مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں عرب کھلاڑیوں کی جانب سے اسرائیلی حریفوں کا مقابلہ کرنے سے انکار کے بعد اس بار ورلڈ کپ میں لبنانی شائقین نے صہیونی رپورٹر کو سخت جواب دیا جو ان کا انٹرویو لینا چاہتا تھا۔

قطرمیں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے پہلے دن لبنانی نوجوانوں نے صیہونی صحافیوں کو انٹرویو دینے سے انکار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

اس حوالے سے عبرانی میڈیا نے خبر دی کہ قطر میں 2022 کے ورلڈ کپ میں لبنانی شائقین کو جب یہ معلوم ہوا کہ ان کا انٹرویو کرنے والا رپورٹر اسرائیلی ہے تو انہوں نے انٹرویو دینے سے انکار کردیا۔

صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل کے رپورٹر نے، جس نے لبنانی شائقین سے بات کرنے کی کوشش کی، اعلان کیا کہ جب لبنانی نوجوانوں کو معلوم ہوا کہ ایک اسرائیلی رپورٹر ان سے بات کر رہا ہے، تو انہوں نے فوری طور پر انٹرویو روک دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہم ورلڈ کپ میں ہیں اور میں کہہ سکتا ہوں کہ بولنے والے تقریبا تمام لوگ جن سے ہم اپنا تعارف کراتے ہیں، وہ ہمیں انٹرویو دینے سے انکار کرتے ہیں، لبنانی نوجوانوں کا ایک گروپ تھا جس کا ہم انٹرویو کرنا چاہتے تھے لیکن جب انہیں پتہ چلا کہ ہم اسرائیلی ہیں تو ان کے رویے میں 180 ڈگری تبدیلی آگئی۔

اس صہیونی صحافی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لبنانی نوجوانوں نے اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرنے سے انکار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل نام کی کوئی چیز نہیں ہے بلکہ اس سرزمین کا نام فلسطین ہے۔

 

مشہور خبریں۔

صہیونی جنگی کابینہ میں استعفوں کے اسٹریٹجک نتائج

🗓️ 10 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ

صہیونی یونیورسٹیوں نےکی ہڑتال تیاری کی

🗓️ 10 اگست 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں بدامنی کے بعد میڈیا نے اس حکومت کی

بشریٰ انصاری نے پہلی بار اپنے دوسرے شوہر کے ہمراہ ویڈیو جاری کردی

🗓️ 17 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ، میزبان و لکھاری بشریٰ انصاری نے پہلی

کیوبا بھی امریکی پابندیوں کا شکار

🗓️ 23 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ نے کیوبا کے ایک عہدیدار اور ادارے کے

امریکی سینیٹ کی یوکرین اور اسرائیل کے لئے ایک اور مالی امداد

🗓️ 13 فروری 2024سچ خبریں:امریکی سینیٹ گزشتہ مالی سال میں یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے

بلوچستان: حادثے میں چھ کوئلہ کان کنوں کی  ہلاکت کی تصدیق

🗓️ 12 مارچ 2021بلوچستان(سچ خبریں) بلوچستان میں جمعرات کو کوئلے کی کان میں پیش آنے

سلامتی کونسل امریکہ کی استعماری پالیسیوں کا کارندہ

🗓️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے تل

اختلافات صیہونی حکومت کے کیسے گھٹنے ٹیکتے ہیں؟

🗓️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی غزہ کی پٹی پر جارحیت کے ایک سو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے