🗓️
سچ خبریں:لبنانی میڈیا نے امونیم نائٹریٹ ڈپو کے مالک کی بقاع شہر میں گرفتاری کی اطلاع دی۔
لبنانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ لبنانی فوج کی خصوصی فورسز نے امونیم نائٹریٹ دھماکہ خیز ڈپو کے مالک سعد اللہ الصلاح کو بقاع کے علاقے میں گرفتار کر لیا ہے۔تاہم اس خبر اور اس کی درستگی کے بارے میں تفصیلات ابھی شائع نہیں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ لبنانی سکیورٹی فورسز نے جمعہ کے روزاس ملک کے مشرق میں 20 ٹن امونیم نائٹریٹ ضبط کیا، رپورٹ کے مطابق امونیم نائٹریٹ کی کھیپ جو کہ صنعتی دھماکہ خیز مواد کی تیاری میں بھی استعمال ہوتی ہے ، سکیورٹی فورسز نے مشرقی لبنان کی وادی بقاع میں کیمیائی کھاد ڈپو کی تلاشی کے دوران دریافت کی تھی جس کے بعد اسےمحفوظ جگہ پر منتقل کر دیا گیا۔
یادرہے کہ گزشتہ سال 4 اگست کو بیروت بندرگاہ کے گودام نمبر 12 میں آگ لگ گئی تھی جس میں 30 ہزار سے زائد امونیم نائٹریٹ تھے جس کے بعد بندرگاہ میں زبردست دھماکہ ہوا اور بندرگاہ اور لبنانی دارالحکومت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔
لبنانی حکومت نے گذشتہ ایک سال کے دوران بڑی تعداد میں اس طرح مواد کو ضبط کیا ہے،قابل ذکر ہے کہ بندرگاہ کے دھماکے جو کہ لبنان کی سب سے بڑی بندرگاہ اور اہم شریان تھی ، نے ملک میں سیاسی اور معاشی بحران کو مزید گہرا کردیا یہاں تک کہ اس وقت برسراقتدارحسن دیاب کی حکومت مستعفی ہونے پر مجبور ہوگئی جس کے بعد آج تک اس ملک میں سیاسی بحران جاری ہے اور ابھی تک حکومت تشکیل نہیں پاسکی ہے۔
مشہور خبریں۔
تل ابیب کے ساتھ سمجھوتے کے بارے میں فلسطینی عہدیدار کا انتباہ
🗓️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:احمد بحر نے قابض حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر
اکتوبر
یمنی مزاحمت کیوں نہیں رک سکی؟
🗓️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ پر آخری حملے میں اسرائیلی اور امریکی حکومت کا ہدف
دسمبر
امریکی فوج میں جنسی زیادتیوں میں 13 فیصد اضافہ:نیویارک ٹائمز
🗓️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی اخبار نے 2021 میں امریکی فوج میں عصمت دری اور
ستمبر
وزیر توانائی حماد اظہر بلاول بھٹو پر جم کے برسے
🗓️ 18 جون 2021کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے بلاول بھٹو کے بیان
جون
وزیر صحت پنجاب نے اپنے اعضا عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا
🗓️ 12 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی سینئر خاتون رہنما
جنوری
27ویں آئینی ترمیم نہیں آسکے گی، بھرپور مزاحمت کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
🗓️ 25 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل
اکتوبر
زیادہ بلنگ سے متعلق نیپرا کی رپورٹ اور ڈسکوز میں تنازع
🗓️ 13 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) توانائی ڈویژن کے تحت چلنے والی بجلی کی
دسمبر
عراقی عدالت کا سابق وزیر تیل کے بارے میں کیا فیصلہ ؟
🗓️ 14 اگست 2023سچ خبریں:بغداد کے الکرخ عدالت نے آج مصطفیٰ الکاظمی کے دور میں
اگست