🗓️
سچ خبریں:یمنیوں نے اس ملک کے صوبوں کے مرکزی چوکوں میں وسیع تعداد میں موجودگی کے ساتھ ایک بار پھر غاصبوں اور جارحین کے خلاف مزاحمت کے جاری رہنے پر تاکید کی۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنیوں نے اس ملک کے دارالحکومت صنعاء اور دیگر صوبوں میں درجنوں چوکوں میں جمع ہو کر قومی یوم مزاحمت کے موقع پر مظاہرے کیے۔
واضح رہے کہ امریکی پالیسیوں کے خلاف نعرے والے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے یمنی عوام نے اس ملک کے خلاف سعودی اتحاد کی جارحیت کی مذمت کی۔
یمن میں انصاراللہ کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے اپنے خطاب کے دوران اس ملک کے عوام سے کہا کہ وہ یمن کے استحکام کی آٹھویں سالگرہ اس ملک کی تمام سڑکوں اور چوکوں میں بڑی تعداد میں اکٹھے ہو کر ایک ساتھ منائیں اور دنیا کو یہ بتا دیں کہ ہم اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے۔
المسیرہ کے رپورٹر کے مطابق صنعاء کے باشندے کی بڑی تعداد میں باب الایمان چوک میں جمع ہوئے اور سعودی جارحیت کے خلاف ملک کی مزاحمت کی حمایت میں نعرے لگائے نیز صعدہ صوبے میں بھی قومی یوم مزاحمت کی یاد میں شارح اسکوائر میں یمنیوں کی بڑی موجودگی کا مشاہدہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ یمن کے صوبوں تعز، إب، البیضاء، الجوف، المحویت، ذمار، مأرب، الضالع اور حجہ کے عوام نے بھی ان صوبوں کے مرکزی چوکوں میں جمع ہو کر جارحین اور غاصبوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے پر تاکید کی۔
مشہور خبریں۔
گوادر میں مزدوروں کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار
🗓️ 31 مئی 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کہا ہے کہ
مئی
امریکہ پر اعتماد افغانستان کے زوال کا باعث بنا ہے: اشرف غنی
🗓️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:مفرور افغان صدر نے ملک چھوڑنے کے بعد ایک سرکاری انٹرویو
دسمبر
پاکستان فلسطینیوں کی سفارتی و اخلاقی مدد جاری رکھے گا:انوار الحق کاکڑ
🗓️ 11 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے عالمی قوتوں
نومبر
سعودی ، برطانوی اور قطری حکام کی سوڈان کے بارے میں مشاورت
🗓️ 24 اپریل 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار
اپریل
کابینہ نے 1150 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی
🗓️ 9 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے 1150 ارب روپے کے وفاقی
جون
اردوغان کی الجولانی کے دہشت گردوں کی حمایت، شام میں قتل عام پر خاموشی
🗓️ 11 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے شام میں جاری
مارچ
الاقصیٰ طوفان میں اسرائیل کی شکست پر نیتن یاہو کے بیٹے کا عجیب و غریب بیان
🗓️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے لکھا ہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم
مارچ
یورپی یونین نے برطانیہ کے خلاف معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے اہم قدم اٹھا لیا
🗓️ 16 مارچ 2021برسلز (سچ خبریں) یورپی یونین نے بریگزٹ ڈیل کی خلاف ورزی کا
مارچ