سچ خبریں:ایران کے اسلامی انقلاب کے رہنما اور مذہبی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے یورپ کے متعدد ممالک میں قرآن کریم کی توہین کیے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی آزادی اظہار رائے کے نعرے کے ساتھ قرآن کریم کی توہین اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ استکباری حملوں کا ہدف اسلام اور قرآن ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کے عربی ٹویٹر پیج نے یورپ کے متعدد ممالک میں قرآن پاک کی توہین کے سلسلہ میں اس اسلامی لیڈر کے موقف کو شائع کیا، اسی مناسبت سے آیت اللہ خامنہ ای نے متعدد یورپی ممالک کی طرف سے قرآن کریم کی توہین کیے جانے کے سلسلہ میں اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے نعرے کے ساتھ قرآن مجید کی دیوانہ وار توہین اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ استکباری حملوں کا ہدف اسلام اور قرآن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ استکبار کی سازش کے باوجود قرآن روز بروز مقبول ہو رہا ہے اور مستقبل اسلام کا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے تمام آزادی پسندوں کو مذہب کے مقدسات کی توہین اور نفرت پھیلانے کی گھناؤنی پالیسی کے خلاف مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔