لندن کے گرد و نواح میں پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات، کنزرویٹو پارٹی کو ذلت آمیز شکست کا سامنا

لندن کے گرد و نواح میں پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات، کنزرویٹو پارٹی کو ذلت آمیز شکست کا سامنا

?️

لندن (سچ خبریں) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی نشست سے تھوڑی ہی دوری پر لندن کے گرد و نواح میں پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات ہوئے جن میں کنزرویٹو پارٹی کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور کنزرویٹو پارٹی کو بورس جانسن کی نشست سے محض چند میل دور لندن کے گرد و نواح میں پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات میں شکست ہوئی ہے۔

سن 1974 میں اس حلقے کے قیام کے بعد سے کنزرویٹو پارٹی انتہائی آرام سے ان حلقوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہر موقع پر 50 فیصد سے زیادہ ووٹ لینے میں کامیاب رہی تھی، تاہم جمعہ کو آنے والے حیران کن نتائج میں لبرل ڈیموکریٹس کے اُمیدوار اور یورپی یونین کی حامی جماعت کے رکن نے کنزرویٹو پارٹی کے اُمیدوار کے مقابلے میں باآسانی کامیابی حاصل کی اور مجموعی طور پر 8 ہزار 28 ووٹوں میں سے اکثریت ووٹ حاصل کیے۔

اس بڑی تبدیلی اور حیران کن نتیجے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جونیئر وزیر داخلہ کٹ مالتھ ہاؤس نے کہا کہ یہ انتہائی مایوس کن ہے اور ہمیں بہتر نتائج کی امید تھی۔

کنزرویٹو پارٹی نے گزشتہ ماہ شمال مشرقی انگلینڈ کے ہارٹلپول میں برطانیہ کی حزب اختلاف کی لیبر پارٹی کے مضبوط گڑھ میں فتح حاصل کی تھی جس کی وجہ جانسن کی بریگزٹ کے سلسلے میں کارکردگی کو قرار دیا جا رہا تھا۔

لیکن کچھ ماہرین کا کہنا تھا کہ جو سوچ شمالی انگلینڈ میں مزدوروں کے روایتی ووٹرز کو راغب کا سبب بنی اس نے کنزرویٹوز کے اپنے اہم حلقوں میں اس کے ووٹوں پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں، وزیر اعظم بورس جانسن کی پارلیمانی نشست مغربی لندن سے صرف دس میل کے فاصلے پر ہے۔

لبرل ڈیموکریٹ رہنما ایڈ ڈیوی نے لیبر اور کنزرویٹو پارٹی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ووٹرز کی قدر نہیں کی گئی، انہیں لگتا ہے کہ کنزرویٹو پارٹی ان کی بات نہیں سن رہی، ان میں سے بہت سے لوگ بورس جانسن سے خاصے نالاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر شخص شمال کی سرخ دیوار کے بارے میں بات کر رہا ہے لیکن انہیں جنوب میں واقع نیلی دیوار کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے۔

لندن اور شمالی انگلینڈ کے مابین نیا ہائی اسپیڈ 2 ریل لنک تعمیر کرنے کے منصوبے نے چیشم اور ایمرشام میں مقامی آبادی میں غم و غصے کو جنم دیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے منصوبہ بندی کے قوانین میں اصلاحات لانے کی تجویز سے بھی مقامی افراد مایوس نظر آتے ہیں کیونکہ انہیں اندیشہ ہے کہ ایسے اقدامات جنوبی انگلینڈ میں مزید ترقی کا باعث بن سکتے ہیں۔

چیشم اور ایمرشام حلقہ میں انتخابات چیریل گیلن کی اپریل میں موت کے بعد منسوخ کردیے گئے تھے جو 1992 سے جانسن کی کنزرویٹو پارٹی کی نمائندگی کررہے تھے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اسرائیل کو بغیر کسی وجہ کے ہتھیار دیتا ہے

?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے رکن، جنہوں نے فلسطینیوں کو مارنے کے

غزہ میں اسرائیل کا فریبکارانہ امدادی منصوبہ

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:اسرائیل نے امریکہ کی حمایت سے غزہ میں امداد کی تقسیم

تھائی لینڈ ہنی مون پر جاتے وقت بیٹے کو مشورہ دیا کہ بیوی کو کلب لے جانا، اسما عباس

?️ 4 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار اسما عباس نے انکشاف کیا ہے کہ

یمن مذاکرات میں عمان کے رویہ سے سعودی عرب ناخوش

?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:اطلاعاتی ویب سائٹ انٹیلی جنس آن لائن نے اپنی ایک رپورٹ

اسرائیلی جرنیل حزب اللہ کی کاروائی پر حیران

?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: کان ٹی وی چینل نے اس ملاقات کی تصاویر شائع کرتے

مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے چین کا مشورہ

?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: گزشتہ شب مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی

جنرل گوٹیرس کی غزہ میں اسرائیلی پالیسیوں پر تنقید

?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے غزہ پٹی پر

بیرون ممالک کا ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان

?️ 1 نومبر 2025ملتان (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے