?️
سچ خبریں: سویڈن میں قرآن پاک کی بار بار بےحرمتی کے حوالے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے احتجاج میں شدت آنے کے بعد برطانوی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرکے کلام اللہ مجید کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔
برطانوی وزارت خارجہ نے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں دنیا بھر کے مسلمانوں کی مقدس کتاب پر حملے کی مذمت کی ہے،انگلینڈ کے دارالحکومت لندن سے میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کی وزارت خارجہ کے ترجمان میں سے ایک نے سویڈن میں اسلامی مقدس کتاب کی بار بار بے حرمتی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پس پردہ عناصر
اناطولیہ خبررساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی حکومت مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کو پھاڑنے اور جلانے کی مذمت کرتی ہے۔
برطانوی عہدیدار نے کہا کہ اس طرح کی کاروائیاں دنیا بھر کے مسلمانوں کی توہین ،جارحانہ اور مکمل طور پر نامناسب ہیں، ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ مذہب یا عقیدے کے خلاف نفرت انگیزیوں کی مذمت کرتا ہے۔
برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم سب کے لیے مذہب یا عقیدے کی آزادی کا دفاع کریں گے کیونکہ ہم باہمی احترام کو فروغ دیتے ہیں لہذا ہم قرآن کو جلانے کے نتیجے میں پوری دنیا کے مسلمانوں کے گہرے دکھ کو سمجھتے ہیں۔
قابل ذکرہے کہ برطانوی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے مصائب سے آگاہ ہے جبکہ مختلف اسلامی ممالک میں لندن کی نوآبادیاتی تاریخ اور 2003 میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی کے بہانے عراق پر امریکی قبضے کی جنگ میں برطانیہ کی شرکت نے اسلامی ممالک کی رائے عامہ میں برطانیہ کے بارے میں انتہائی منفی تاثر پیدا کیا ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام کے خلاف مغربی ثقافتی زوال
یاد رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سویڈن کے دارالحکومت میں اس ملک کے حکام کی اجازت سے اور آزادی اظہار رائے کے بہانے عراقی نژاد ایک سویڈن شخص نے قرآن پاک کی توہین کی ہے،ایک ایسا عمل جواسلامی ممالک کے حکام اور عوام کی جانب سے شدید احتجاجی ردعمل کا باعث بنا ہے۔
مشہور خبریں۔
عمران، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیل، نیب پراسیکیوشن ٹیم نوٹیفائی کرنے کیلئے مہلت
?️ 5 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس
جون
مشرقی شام میں امریکی اڈے پر راکٹ حملے
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: مقامی ذرائع نے مشرقی شام میں واقع صوبہ دیر
ستمبر
ایرانی ڈرون کے جعلی بیانیہ پر امریکہ میں تنازعہ
?️ 13 دسمبر 2024سچ خبریں: نیو جرسی پر نامعلوم اڑنے والی اشیاء کو دیکھنے سے
دسمبر
بین الاقوامی برادری کی جانب سے گزشتہ سال افغانستان کو دو ارب ڈالر کی امداد
?️ 18 دسمبر 2022سچ خبریں:طالبان کے دوبارہ قیام کے بعد افغانستان کو امداد کی فراہمی
دسمبر
سعودی عرب یمنی مزدوروں کے حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے: ہیومن رائٹس واچ
?️ 5 ستمبر 2021سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ سعودی عرب سخت پالیسیاں
ستمبر
کسی بھی کشیدگی کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں: حزب اللہ
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے ایگزیکٹو بورڈ کے سربراہ نے خبردار کیا
جنوری
جاپان سے لے کر اسپین، اٹلی اور امریکہ تک برستی آگ
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: ریکارڈ توڑ گرمی نے دنیا کے مختلف حصوں میں لوگوں
جولائی
عمر شریف کی طبیعت پھر ناساز، امریکا روانگی مؤخر
?️ 27 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) لیجنڈری کامیڈین عمر شریف کی طبیعت پھر خراب ہونے
ستمبر