?️
سچ خبریں:جہاد اسلامی فلسطین کے پولیٹیکل بیورو کے ایک رکن نے کہا کہ "شہید سلیمانی” کی خدمات کو یاد رکھنے کے لیے مزاحمتی تحریک نے "قاسم” میزائل بنایا،انہوں نے کہا کہ اسرائیل اس سے کہیں زیادہ کمزور ہے جتنا کچھ لوگ سمجھتے ہیں۔
فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے صہیونی حکومت کے ساتھ 12 روزہ لڑائی کے دوران اپنی اعلی میزائل طاقت کا مظاہرہ کیا، مزاحمت نے جنگ کے دوران نئے میزائلوں کی نقاب کشائی کی، وہ میزائل جو صیہونی حکومت کے خلاف جنگ کے دوران پہلی بار استعمال ہوئے تھے، مزاحمتی گروپوں کے ذریعہ نقاب کشائی کردہ ایک میزائل "عیاش 250” میزائل ہے، اس میزائل کا نام شہید "یحیی عیاش” کے نام پر رکھا گیا ہے ، جو عزالدین قاسم کی بٹالین کے بانی شہدائے میں سے ایک ہیں۔
اس کے علاوہ ، سورڈ القدس کی 12 روزہ جنگ کے دوران فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کی عسکری ونگ ، سرایا القدس کے ترجمان ابو حمزہ نے شہید سلیمانی کے نام سے منسوب ایک نیا میزائل جس کا نام قاسم ہے ، کی نقاب کشائی کا اعلان کیا،سرایا القدس کے ترجمان نے زور دے کر کہاکہ یہ نیا اور جدید میزائل صیہونی حکومت کے ساتھ "سورڈ آف القدس” جنگ کے دوران پہلی باراستعمال ہوا ہے۔ اس سلسلے میں جہاد اسلامی فلسطین تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن "خالد البطش کا کہنا ہے کہ چونکہ قدس دنیا کے مسلمانوں کا پہلا قبلہ ہے ، لہذا مسئلہ ٔفلسطین عالم اسلام کا سب سے مرکزی مسئلہ ہے اس لیےیہ نہیں کہا جاسکتا کہ غزہ کی 12 روزہ جنگ کے دوران حاصل فتح صرف اسی فلسطینیوں کی فتح ہے ۔
انھوں نے مزید کہا کہ بلاشبہ یہ فتح اسلامی و عرب امت نیز تمام آزاد منش اقوام کی فتح ہےاگرچہ اس میں کوئی شک نہیں کہ صہیونی حکومت کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تحریک فرنٹ لائن پر ہے جس کی وجہ سے وہ قدس کے قابضوں کو براہ راست شکست دے سکتی ہے اور جب ان کی فتح ہوگی توامت مسلمہ بھی فاتح ہوگی کیونکہ مزاحمت کی طاقت عرب دنیا اور عالم اسلام کے لئے فتح ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے
?️ 2 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر چین
فروری
غزہ کو امداد کی فراہمی میں رکاوٹ کا ذمہ دار کون ہے؟برطانوی وزیر اعظم کا دعویٰ
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن
اکتوبر
امریکہ نے عراق میں اپنی افواج کی موجودگی کے بارے میں اہم اعلان کردیا
?️ 28 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ نے عراق میں اپنی افواج کی موجودگی کے
جولائی
بھارتی حکومت ، عدلیہ کے غیر قانونی فیصلوں سے جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، حریت کانفرنس
?️ 16 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
دسمبر
برطانوی اخبار نے عدالت میں شہباز شریف کا دفاع کیا
?️ 6 فروری 2021(سچ خبریں) برطانوی اخبار ڈیلی میل کی نمائندگی کرنے والے ایک وکیل
فروری
مسجد الحرام میں نابینا افراد کےلیے الیکٹرانک قرآن
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:نابینا اور بصارت سے محروم مسلمانوں کی مدد کے لیے مسجد
جنوری
پاک-بھارت کشیدگی کے بعد پہلی بار سامنے آنے پر فواد خان کو تنقید کا سامنا
?️ 19 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار فواد خان کو حالیہ انسٹاگرام پوسٹ پر
مئی
تل ابیب میں نیتن یاہو مخالف مظاہرے
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:نتن یاہو کی انتہائی دائیں بازو کی کابینہ کی طرف سے
مارچ