?️
سچ خبریں:برطانوی فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی نے فیس بک کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس میں تقریباً 44 ملین فیس بک صارفین کی نمائندگی کی گئی ہے کہ ان کے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی کی سینئر ایڈوائزر اور مسابقتی قانون کی ماہر لیزا لوڈل گورمسن نے کہا کہ 2015 سے 2019 تک فیس بک استعمال کرنے والے تقریباً 44 ملین صارفین کی جانب سےشکایت کی گئی ہے کہ اس پلیٹ فارم نے ان کی نجی معلومات کا غلط استعمال کرکے ان کے حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ فیس بک نے اپنے صارفین پر غیر منصفانہ شرائط عائد کر کے اربوں پاؤنڈز کمائے ہیں اور اس سوشل نیٹ ورک کی سہولیات کے ذریعے صارفین کی نجی معلومات اکٹھی کی ہیں ۔
واضح رہے کہ شکایت کے جواب میں فیس بک نے کہا کہ لوگ اس کی خدمات اس لیے استعمال کرتے ہیں کیونکہ وہ فیس بک پلیٹ فارم پر شیئر کی جانے والی معلومات پر بامعنی کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں،یادرہے کہ اس کمپنی کو پہلے بھی ریاستہائے متحدہ میں اسی طرح کے مقدمات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
نیویارک اور دیگر ریاستوں کے وکلاء نے کولمبیا کی ڈسٹرکٹ کورٹ آف اپیل میں مقدمہ دائر کیا، اور دعویٰ کیا کہ فیس بک ایک اجارہ دار کمپنی ہے جس نے مسابقت کو ختم کرنے کے لیے اپنی مارکیٹ کی طاقت کا استعمال کیا ہے اور اس مقصد کے لیے فیس بک نے نئے حریفوں کو خریدلیں یا دفن کردیںکا اجارہ دار طریقہ استعمال کیا ہے، جس سے صارفین اور عام لوگوں کو نقصان ہوتا ہے۔
مشہور خبریں۔
شام کے ساحل پر جولانی کے حیران کن جرائم کے عینی شاہدین کے بیانات
?️ 11 مارچ 2025سچ خبریں: شام کے ساحل پر جولانی حکومت سے وابستہ مسلح گروہوں کے
مارچ
کرپشن کیس: پی ٹی آئی کے علی محمد خان ریمانڈ پر جیل منتقل
?️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی
جون
مظاہروں اور بدامنی کے درمیان امریکی فوجی پریڈ کا انعقاد
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: واشنگٹن کی سڑکوں پر امریکی فوج کی 250 ویں سالگرہ کے
جون
بڑی دیر سے آئے برخوردار
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: بائیڈن حکومت کی جانب سے سعودی عرب کو امریکہ کے
جولائی
یمن کے المہرہ صوبے میں سعودی افواج کی موجودگی کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے
?️ 21 اگست 2021سچ خبریں:یمن کے صوبہ المہرہ میں سعودی اور غیر ملکی افواج کی
اگست
دنیا تیسرے ایٹمی دور کی دہلیز پر
?️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف ٹونی راڈاکن نے تیسرے ایٹمی دور
دسمبر
امریکی پولیس طلباء کے ساتھ کیا کر رہی ہے؟؛ سی این این رپورٹ
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: سی این این کا کہنا ہے کہ غزہ کے حامی
مئی
یوریشیا کی نظر میں حزب اللہ
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: اتوار کے روز علاقائی تجزیہ کاروں نے تل ابیب کو
اکتوبر