?️
سچ خبریں:سعودی عرب نے اعلان کیا کہ اسرائیل سمیت تمام فضائی کمپنیوں کو اپنے ملک کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینا بین الاقوامی ذمہ داریوں سے متعلق ہے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی وفد کے ڈپٹی چارج محمد العتیق نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں فلسطین کے بارے میں اپنے ملک کا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی ایئر لائنز سمیت تمام ایئر لائنز کو پروازوں کو سعودی فضائی حدود کا استعمال کرنے کی اجازت دینے کا ہمارا فیصلہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے، یہ دوسرے اقدامات کا پیش خیمہ نہیں ہے، فلسطین کے بارے میں ہمارا موقف مستحکم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ فلسطینی قوم کی حمایت کرتے ہیں اور عصری دنیا کے سب سے طویل اور پیچیدہ تاریخی تنازعات میں سے ایک کو ختم کرنے کے لیے مشرق وسطیٰ میں جامع اور دیرپا امن کی اہمیت پر زور دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف دو ممالک کی تشکیل کے حل اور بین الاقوامی اصولوں نیز عرب امن منصوبے پر مبنی ہے جس میں 1967 کی سرحدوں پر ایک فلسطینی ریاست کا قیام شامل ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم نیز گولان اور لبنان سمیت تمام عرب ممالک پر اسرائیل کے قبضہ کا خاتمہ ہو۔
العتیق نے خلیج فارس کے علاقے کو وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے پاک خطے کے طور پر برقرار رکھنے اور اس سلسلے میں ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے ساتھ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
مشہور خبریں۔
امریکی قابض عراق میں عدم استحکام کی وجہ ہیں: عراقی پارلیمنٹ ممبر
?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ میں فتح اتحاد کے نمائندے نے کہا عراق کے
فروری
شہید السنوار کی لاش کو اسرائیل کا یرغمال بنانے کا منصوبہ
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: واللا نیوز کے مطابق اسرائیلی فوج یحییٰ السنوار کی لاش کو
اکتوبر
ایران اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارت کے لیے مذاکرات
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:ایرانی تجارتی ترقی کے ادارے کے سربراہ نے کہا کہ پڑوسیوں
جنوری
تل ابیب کے لئے واشنگٹن کی بے دریغ حمایت کا زمانہ ختم ہوتا نظر آرہا ہے
?️ 4 جون 2021سچ خبریں:غزہ کے حالیہ تنازع سے یہ واضح ہو گیا کہ امریکہ
جون
یوکرین کی جنگ ؛ موجودہ عالمی نظام کی تبدیلیوں کے تناظر میں
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: یوکرین کی جنگ، جو 2022 سے جاری ہے، 21ویں صدی
مئی
شامی عوام کو داعش کے دھمکی آمیز پیغامات موصول
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:دیر الزور میں کچھ شہریوں نے کہا کہ انہیں داعش کی
فروری
صدر مملکت ، وزیراعظم کا عید میلادالنبیؐ پر پیغام
?️ 19 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم
اکتوبر
وزیر اعظم نے فلسطین میں جاری اسرائیل جارحیت کی شدید مذمت کی ہے
?️ 9 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق وزیر اعطم عمران خان
مئی