سچ خبریں:نیوز میڈیا نے بتایا کہ فلسطینی مزاحمتی فورسز نے اسرائیلی فوجی گاڑی پر حملہ کیا۔
المیادین نیوز چینل نے صہیونی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ الاقصی شہداء اور القدس بٹالین کے مجاہدین نے تین شہداء کے بدلے میں گزشتہ روز نابلس میں مغربی کنارے کے مضافات میں اسرائیلی فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے ممکنہ نقصان کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ۔۔
واضح رہےکہ قبل ازیں صہیونی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ غزہ کی سرحد کے قریب ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا ہے، ایک عبرانی میڈیا نے اطلاع دی کہ تین فلسطینی غزہ اور مقبوضہ علاقوں کے درمیان رکاوٹ کو عبور کرنے میں کامیاب ہو گئے اور ایک بلڈوزر کو آگ لگا کر غزہ کی پٹی واپس لوٹ گئے۔
قابل ذکر ہےکہ یہ آپریشن اس لیے اہم ہے کہ غزہ اور مقبوضہ علاقوں کے درمیان سرحدی علاقہ تھرمل کیمروں اور بڑی تعداد میں فوجیوں کے ذریعے محفوظ بنایا گیاہے، اس کے علاوہ یہ علاقے بارودی سرنگوں سے بھرے ہوئے ہیں۔
یہ جوابی کارروائی اس وقت کی گئی جب منگل کی سہ پہر مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں اسرائیلی فورسز نے ایک کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین نوجوان فلسطینی شہید ہوگئے، نابلس میں الاقصی شہداء بٹالین نے صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ کارروائی کے بعد اپنے تین مجاہدین ادھم مبروک، محمد الدخیل اور اشرف مبسلات کی شہادت کی تصدیق کی۔