?️
سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ فوجی ساز وسامان سے بھری ہوئی صیہونی فوجیوں کی گاڑی کے غزہ پٹی میں آمد کے بعد فلسطینی لیبریشن ڈیموکریٹک فرنٹ کی فوجی شاخ کی ان کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔
فلسطینی ذرئع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق آج صبح غزہ پٹی میں دیر البلخ علاقہ کے مشرق میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں فلسطین لبریشن ڈیموکریٹک فرنٹ کی فوجی شاخ کتائب المقاومه الوطنیه کے اہلکاروں کی جھڑپ ہوئی، الاعلام الحربی المرکزی ویب سائٹ کے مطابق کتائب المقاومه الوطنیه نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس تنظیم کے اہلکاروں نے مشین گنوں سے اسرائیلی فورسز کا مقابلہ کیا جو دیر البلخ کے مشرقی حصے میں 60 میٹر اندر آچکے تھے جس کے نتیجہ میں صیہونی عسکریت پسند سرحد پر حائل دیوار تک پیچھے ہٹ گئے۔
کتائب المقوامہ الوطنیہ نے مزید کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں کی پسپائی کے بعد مجاہدین بھی تنازعہ کے مقام سے بحفاظت اپنے اڈوں پر واپس آگئے، ڈیموکریٹک فرنٹ کی فوجی شاخ نے زور دے کر کہا کہ یہ حملہ قابضین کی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور فلسطینی عوام کے دفاع کے لئے کیا گیا ہے۔
المقاومہ الوطنیہ نے بھی آخر میں تاکید کی کہ وہ غاصبوں کو ان کی مسلسل جارحیت اور تخریب کاری پر اصرار نہیں کرنے دیں گے خاص طور پر غزہ کی پٹی میں جہاں پر آئے دن صیہونی درندے فلسطینی کسانوں اور ماہی گیروں کو نشانہ بناتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کی نجکاری کی منظوری دے دی
?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی
اکتوبر
بائیڈن صیہونی حکومت کے ساتھ ہیں یا مظاہرین کے؟
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی صدر نے ایک بیان میں مقبوضہ علاقوں کی صورتحال
جولائی
لبنان اور شام میں ٹرمپ کا ہر منصوبہ ناکام
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "ہاآرتص” کے سینئر تجزیہ کار تسفی بارئیل نے اپنے
جولائی
غزہ جنگ کے بارے میں فرانس کا بیان
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں فرانس کے مستقل نمائندے نے غزہ میں
مارچ
حزب اللہ کے ایک اور عہدیدار شہید
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے ایک رہنما شیخ محمد حمادی کو
جنوری
سندھ حکومت کے ترجمان حواس باختہ ہیں۔ عظمی بخاری
?️ 9 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
جون
رواں مالی سال بینکوں کے حکومت کو قرضے 182 فیصد اضافے سے 30 کھرب کے قریب پہنچ گئے
?️ 25 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران
اپریل
کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
?️ 5 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) بھارت نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ
مئی