اسرائیلی فوج کی درندگی، 20 سال قید کے بعد رہا ہونے والے فلسطینی کو چند گھنٹوں بعد دوبارہ گرفتار کرلیا

اسرائیلی فوج کی درندگی، 20 سال قید کے بعد رہا ہونے والے فلسطینی کو چند گھنٹوں بعد دوبارہ گرفتار کرلیا

?️

غزہ (سچ خبریں) اسرائیلی فوج نے وحشیانہ کاروائی کرتے ہوئے فلسطینی شخص مجد بریر کو 20 سال قید میں رہنے کے بعد رہا ہونے کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق مجد بریر کو اسرائیلی فوج نے منگل کے روز سلوان کے مقام پر فلسطینی شہری مجد بریر کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر میں موجود ان کے بچوں کو زدو کوب کیا اور اس کے بعد سابق اسیر مجد بریر کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ہلال احمر فلسطین کے مطابق مجد بریر کی گرفتاری کے خلاف فلسطینیوں‌ نے اسرائیلی فوج کے خلاف مظاہرہ کیا تو قابض فوج نے مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کی فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 12 افراد زخمی ہوگئے،
ہلال احمر کے مطابق زخمی ہونے والے متعدد فلسطینیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

اسرائیلی فوج نے مجد بریر کی رہائش گاہ پر اس کی رہائی کی خوشی میں جمع ہونے والے فلسطینیوں پر لاٹھی چارج بھی کیا۔

خیال رہے کہ مجد بریر کو اسرائیلی جیل سے 20 سال کے بعد رہا کیا تھا، اسے 30 مارچ 2001ء کو عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے ساتھ تعلق کے الزام میں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا تھا، مجد بریر شادی شدہ تھے اور اس وقت ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی تھی، بیٹی کی عمر صرف 15 دن تھی، آج یہ دونوں بچے جوان ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل 44 سالہ فلسطینی محمد معالی اپنی مسلسل قید کے 17 سال مکمل کرنے کے بعد 18 ویں سال میں داخل ہوگیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اسیر معالی کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں الدھیشہ پناہ گزین کیمپ سے ہے۔

کلب برائے اسیران کے مطابق محمد معالی کو اسرائیلی فوج نے 2004ء کو گرفتار کیا اور اسے اسرائیل مخالف سرگرمیوں اور مزاحمتی کارروائیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں 21 بار عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

کلب برائے اسیران کے مطابق گرفتاری کے بعد اسیر معالی کو مسلسل 70 دن تک ایک حراستی مرکز میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا، اسیر معالی نے اسرائیلی زندان میں گریجوایشن مکمل کی۔

مشہور خبریں۔

تل ابیب پر مزاحمتی حملے

?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے آج خبر

امریکی براڈ کاسٹر گلین بیک نے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا

?️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) امریکی براڈ کاسٹر گلین بیک نے افغانستان سے

سعودی عرب جانے والوں کو ایسٹرا زینیکیا اور فائزر ویکیسن لگانا ہوگا

?️ 15 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں وزیراعظم

یمن سب سے بڑی انسانی تباہی تک پہنچ چکاہے:الحوثی

?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر  نے اس ملک میں انسانی

اسرائیل میں سب کچھ تباہ ہو رہا ہے: نیتن یاہو

?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر اعظم نے تل ابیب کی صورتحال پر خبردار

خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنر، الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس بے نتیجہ ختم

?️ 8 مارچ 2023پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ طے

آئین تسلیم نہ کرنے والےلوگوں سے جنگ جارہی رہے گی:فواد چوہدری

?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک طالبان

اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف امریکا میں بڑے پیمانے پر ملین مارچ کا انعقاد، متعدد سیاسی اور سماجی شخصیات کی شرکت

?️ 29 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) فلسطینیوں پر اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف امریکا میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے