?️
سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اپنے خطاب میں فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی دشمن کے ظلم و بربریت اور گزشتہ 75 برسوں میں فلسطینی سرزمین اور مقدس مقامات کے خلاف پے درپے حملوں نیز جارحیت خاص طور پر مسجد اقصیٰ پر ہونے والے حالیہ حملوں کی تفصیلات بیان کیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے دوحہ میں ہونے والی افطار ضیافت جس میں حماس کے دیگر رہنماؤں ، 30 اسلامی اور عرب ممالک کے سفیروں اور ، کچھ دوست بیرونی ممالک اور متعدد نمائندوں، وزراء اور قطری حکام نے شرکت کی، میں اس بات پر زور دیا کہ حماس تحریک داخلی، علاقائی اور بین الاقوامی تزویراتی صورتحال کے ساتھ تعامل کے لیے 3 سمتوں میں حرکت کرتی ہے:
1۔ محاذ آرائی کے لیے مستقل تیاری۔
2۔ حقیقی قومی اتحاد کا ادراک۔
3۔ اسلامی اور عرب ممالک نیز دنیا کے آزاد لوگوں کے ساتھ تعاون اور مشاورت کو مضبوط بنانا۔
اسماعیل ہنیہ نے یہ بیان ہفتہ کے روز دوحہ میں حماس کی افطار ضیافت میں تقریباً 30 اسلامی اور عرب ممالک کے سفیروں نیز میں بعض دوست بیرونی ممالک کے سفیروں کی موجودگی میں دیا، اس تقریب میں متعدد قطری وزراء، نمائندے اور حکام بھی موجود تھے۔
ہنیہ نے اپنی تقریر میں فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی دشمن کے ظلم و بربریت اور گزشتہ 75 برسوں میں فلسطینیوں کی سرزمین اور مقدس مقامات کے خلاف پے درپے حملوں خاص طور پر مسجد الاقصیٰ پر حالیہ صیہونی حملوں کی وضاحت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی ہمیشہ سے ظلم و ستم کا شکار ہیں، ہماری قوم کو تمام اسرائیلی حکومتوں کے ساتھ مسائل ہیں، صرف موجودہ حکومت اور اس کی انتہا پسند کابینہ کی بات نہیں ہے، اس حکومت اور سابقہ حکومتوں میں فرق صرف ان کے جرائم، نسل پرستی اور انتہا پسندی کی مقدار اور حجم میں ہے۔
یاد رہے کہ قبل ازیں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے عالمی یوم قدس کے موقع پر کہا تھا کہ صیہونی حکومت میں پڑنے والی دراڑیں اس کے خاتمے کے آغاز کی نشاندہی کرتی ہیں،اسماعیل ہنیہ نے غزہ کی پٹی میں "القدس منبر” کے عنوان سے منعقد ہونے والی کی تقریب میں کہا مسجد الاقصی غاصب صیہونی کے خلاف ثابت قدم اور فخر سے کھڑی ہے جبکہ وہ اس مقدس عمارت کی تاریخی اور مذہبی یادگاروں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن خدا کے فضل سے کامیاب نہیں ہوئے۔
مشہور خبریں۔
’پاکستان کو فنڈنگ فراہم کریں گے، سعودی عرب نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرادی‘
?️ 7 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے
اپریل
70% صہیونیوں کی نظر میں قیدیوں کا تبادلہ اہم ترین ہدف
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 کے ایک سروے کے مطابق
نومبر
طالبان کا تہران کے اتحاد پر مبنی موقف کا خیر مقدم
?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ
اکتوبر
ایل او سی پر بھارتی تخریبی سرگرمیاں بڑھ گئیں، وزیر داخلہ آزاد کشمیر
?️ 14 فروری 2025 مظفر آباد: (سچ خبریں) آزاد کشمیر کے وزیر داخلہ وقار احمد
فروری
جنگ میں یوکرین کے نقصان پر نیویاک کی رپورٹ
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں یوکرین کے
جون
برطانیہ میں جمہوریت ایک افسانہ: امریکی میگزین
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے برطانوی عوام کی سیاست اور زندگی پر
جولائی
صہیونی فوج میں نئی بغاوت کی پہلی نشانیاں
?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، اسرائیلی فوج کے ایک
مارچ
امریکہ کا اصلی چہرہ کیا ہے ؟
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نےکہا کہ
اکتوبر