?️
سچ خبریں:فلسطینی عیسائی برادری نے صیہونیوں کے فلیگ مارچ کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔
فلسطین میں عیسائی برادری کے سرکردہ مذہبی رہنما عطا اللہ حنا نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے اشتعال انگیز فلیگ مارچ کے انعقاد کی مذمت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ فلسطین کی عیسائی برادری صہیونیوں کے اس اشتعال انگیز مارچ کو مسترد کرتی ہے۔
یونانی آرتھوڈوکس آرچ بشپ آف سیبسٹیا، آرچ بشپ عطااللہ حنا نے بیت المقدس میں عیسائی گرجا گھروں کی جانب سے اشتعال انگیز فلیگ مارچ کو مسترد کرنے کے موقف کی توثیق کی، عطا اللہ نے وضاحت کی کہ مسجد اقصیٰ پر حملے نے تمام فلسطینیوں کو نشانہ بنایا اور یہ کہ القدس ایک قابض ریاست کے مقبوضہ گڑھ میں تبدیل ہوگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عیسائیوں کا تعلق القدس شہر سے ہے اور وہ اس کا دفاع کرتے ہیں، ہم آباد کاروں کی دراندازی کو مسترد کرتے ہیں، بیت المقدس فلسطینی قوم کا ہے ، یہ صہیونی آبادکاروں کا نہ کبھی تھا اور نہ کھبی ہو سکے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی پرچم مارچ ایک اشتعال انگیز اور دشمنانہ مارچ ہے جو قابض ریاست کی کمزوری کی تصدیق کرتا ہے،انہوں نے زور دے کر کہا کہ صیہونی تسلط بیت المقدس اور مسجد الاقصی کی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکے گا۔
مشہور خبریں۔
نیب کا صرف ایک حل ہے کہ اسے بند کرکے اس کے اہلکاروں کا احتساب کیا جائے:شاہد خاقان عباسی
?️ 12 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم
اپریل
صہیونیوں سے مرتے دم تک لڑو : فلسطینی صحافی
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 اور الاقصیٰ طوفان آپریشن کو 43 ہفتے
اگست
پیغمبر اکرم ؐکے بارے میں روسی صدر کا بیان؛عالم اسلام کا خیر مقدم
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:روس کے صدر کی جانب سے پیغمبر اسلام کی شان میں
دسمبر
نقد ادائیگی پر پیٹرول 2 سے 3 روپے مہنگا ہونے لگا
?️ 2 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نقدی کے خلاف ’جنگ‘ کے اسٹریٹجک
جون
’مہنگی‘ اسٹارلنک سروسز فوری خطرہ نہیں ہیں، ٹیلی کام کمپنیاں
?️ 3 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) جلد
اپریل
صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 26-2025 پر دستخط کردیئے
?️ 30 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل
جون
ایران اور مصر کی قربت نے صیہونیوں کو کیوں سیخ پا کیا ہے؟
?️ 1 جون 2023سچ خبریں:تہران ریاض تعلقات کی بحالی کے بعد ایران اور مصر کے
جون
ایران اور حزب اللہ کے خلاف صیہونی فوجی اہلکار کا فخر
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: صیہونی فوجی اہلکار نے ایران اور حزب اللہ کے خلاف معاندانہ
دسمبر