سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے ایک تقریر میں کہاکہ صہیونی دشمن کا فلسطینیوں کی سرزمین میں کوئی مستقبل نہیں ہے۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ فلسطین کی سرزمین پر صیہونی دشمن کا کوئی مستقبل نہیں ہے نیز فلسطین ہمیشہ عرب اقوام اور اسلامی امت کے دلوں میں رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے یہ بھی کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کو اپنے وطن اور سرزمین پر واپس لانا ہوگا جہاں سے انہیں زبردستی بے گھر کیا گیا تھا،انہوں نے کہا کہ حماس کے لیے قیدیوں کا مسئلہ مکمل طور پر قومی مسئلہ ہے اوریہ تحریک ہر وقت اس بارے میں سوچتی رہتی ہے کہ فلسطینی قیدیوں کو کیسے رہا کیا جائے۔
یادرہے کہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فلسطینیوں نے آج ناصر ابو حمید کی نازک حالت کے باوجود مسلسل نظربندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،تاہم صیہونی ملیشیا نے نابلس میں مظاہرین پر حملہ کیا، جس سے فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوجی عناصر کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ صیہونی غاصبوں نے لڑائی کے دوران فلسطینیوں کو براہ راست گولہ بارود اور آنسو گیس سے دبایا جس کا فلسطینی نوجوانوں نے جوابی وار کیا۔
قبل ازیں فلسطینی قومی اور اسلامی تحریکوں کے قیدیوں کی نگراں کمیٹی میں جہاد اسلامی تحریک کے نمائندے یاسر مظہر نے اتوار کی شام اعلان کیا تھا کہ ناصر ابو حمید صیہونیوں کی قید میں موت کے قریب پہنچ گئے ہیں۔