?️
فرانسیسی شائقین کی غزہ سے اظہارِ یکجہتی، اسٹیڈیم میں احتجاجی بینرز
ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ فرانس میں فٹبال میچ کے دوران شائقین نے بڑے بڑے بینرز اٹھا کر فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔ یہ واقعہ ’’المپیک مارسیاور پیرس ایف سی کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پیش آیا۔
اس سے قبل فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اعلان کر چکے ہیں کہ فرانس رواں سال ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک آزاد ریاست تسلیم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ مشرق وسطیٰ میں ایک پائیدار اور منصفانہ امن کے لیے فرانس کی تاریخی ذمہ داری کے تحت کیا گیا ہے۔
میکرون نے ایک بیان میں فوری جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کے عوام کے لیے بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا تھا۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر تباہ کن جنگ مسلط کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی شہری، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ خطے میں قحط اور انسانی بحران نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
عالمی عدالتِ انصاف اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظر انداز کرتے ہوئے تل ابیب نسل کشی پر مبنی اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس کے باوجود اسرائیلی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے بنیادی مقاصد، یعنی حماس کو ختم کرنے اور اپنے یرغمالیوں کی رہائی، میں ناکام رہے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
ایران سے چین تک بائیڈن اور ٹرمپ کی ایک جیسی سیاست
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:نیویارک ٹائمز اخبار نے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں لکھا ہے
جولائی
مغربی ممالک کی ایران کے خلاف مزید پابندیوں کے اغراض و مقاصد
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں یورپی تروئیکا اور امریکہ نے ایران کے
ستمبر
طالبان کو اپنے مخالفین کو بھی حکومت میں شامل کرنا چاہیے: یورپی یونین
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:افغانستان میں یورپی یونین کے نائب سفیر نے طالبان کی حکومت
فروری
معاشی بحران کا حل اسمبلیاں تحلیل کرنا نہیں ہے
?️ 17 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر
مئی
عراق میں3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا کے رہائشی حیدر علی، گوجرانوالہ
اگست
فلسطین کے بارے میں سعودی عرب کا تازہ ترین موقف
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ، فیصل بن فرحان نے ایک
اکتوبر
سپریم کورٹ نے صرف ایک ہفتے کے دوران 257 کیسز نمٹا دیے
?️ 1 اکتوبر 2023سچی خبریں:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے 57 ہزار کیسز کے بیک لاگ
اکتوبر
الیکشن سے قبل بجلی 4 روپے 57 پیسے فی یونٹ مہنگی
?️ 3 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے الیکشن
فروری