?️
ٹرمپ کا دو بڑے امریکی نیوز چینلز کے لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو بڑے نیوز چینلز کو دنیا کے سب سے متعصب اور جانبدارانہ میڈیا ادارے قرار دیتے ہوئے ان کے نشریاتی لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق، ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ اے بی سی (ABC) اور این بی سی (NBC) نے ریپبلکنز اور قدامت پسندوں کے حوالے سے غیر منصفانہ کوریج کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان میڈیا اداروں کو اپنی سرگرمیوں کا لائسنس کھو دینا چاہیے، یا پھر انہیں عوامی ملکیت والے ریڈیو و ٹی وی فریکوئنسیز کے استعمال پر بھاری رقوم ادا کرنی چاہئیں، کیونکہ کرپٹ میڈیا کو انعام نہیں ملنا چاہیے بلکہ اسے روکا جانا چاہیے۔
ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ ان دو چینلز کی جانب سے شائع ہونے والی 97 فیصد خبریں ان کی حکومت اور شخصیت کے خلاف منفی تاثر پیدا کرتی ہیں، حالانکہ ان کے بقول ان کی حکومت گزشتہ آٹھ ماہ میں تاریخی کامیابیاں حاصل کر چکی ہے۔
اسی بنیاد پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن (FCC) ان دونوں چینلز کے لائسنس فوری طور پر منسوخ کرے، کیونکہ یہ عوامی خواہش بھی ہے۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں دوسری بار صدارت سنبھالنے کے بعد امریکی میڈیا پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔ انہوں نے اپنے دورِ حکومت کے آغاز میں ایک صدارتی حکم نامہ بھی جاری کیا تھا جس میں امریکہ کے آئین کی پہلی ترمیم کے تحت آزادی اظہار کو دوبارہ تسلیم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
اس حکم نامے میں ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کی حکومت پر الزام لگایا تھا کہ اس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر امریکی شہریوں کی تقریر کو سنسر کر کے آزادی اظہار کی خلاف ورزی کی، اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کو گمراہ ک یا غلط معلومات کے خلاف قوانین پر عمل کرنے پر مجبور کیا۔رپورٹوں کے مطابق، ٹرمپ نے اب اپنے حملے روایتی میڈیا اداروں، جیسے کہ ٹی وی چینلز، ریڈیو نیٹ ورکس اور اخبارات تک بھی بڑھا دیے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
لوگوں کو طالبان کے بعد افغانستان کے بارے میں سوچنا چاہیے:فرانسیسی سفیر
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:فرانس کے سفیر ڈیوڈ مارٹنن نے اپنی تقریر میں کہا کہ
اپریل
ویڈنزڈے گرل جینا اورٹیگا نے فلسطینیوں کو اپنا ہیرو قرار دے دیا
?️ 9 اکتوبر 2025پیرس: (سچ خبریں) نیٹ فلکس کی مقبول سیریز ویڈنزڈے کی مرکزی کردار
اکتوبر
کیا ایران کے خلاف صیہونی شرارت میں امریکہ بھی شریک تھا؟
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:اسرائیل کے ایران پر حملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس
اکتوبر
امارات سے وابستہ علیحدگی پسندوں کو صنعا کی سخت وارننگ
?️ 10 جولائی 2022سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ حسین
جولائی
غزہ اور مغربی کنارے میں صہیونی جارحیت کا سلسلہ جاری
?️ 12 جون 2026سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کے مختلف
جون
شام میں امریکی قابضین کی حالت زار
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی اسلامی مزاحمتی گروہوں کے پے درپے حملوں کے نتیجے
جنوری
فلسطینی قیدیوں کے خلاف صیہونی جرائم کا سلسلہ جاری
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت
ستمبر
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری
?️ 1 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،وزارت خزانہ
اکتوبر