فرانسیسی حکومت کی توانائی کے شعبے کے ہڑتال کرنے والوں کو طاقت کے استعمال کی دھمکی

فرانسیسی

?️

سچ خبریں:فرانسیسی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس ملک میں توانائی کے کارکنوں نے فوری طور پر اپنی ہڑتال ختم نہ کی تو وہ طاقت کا استمعال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

اس وقت جبکہ فرانس میں توانائی کے شعبے کے کارکنوں کی ہڑتال کو دو ہفتے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور مزدور یونینوں کے رہنماؤں نیز ٹوٹل کمپنی کے مینیجرز کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ناکام ہو گیا ہے، فرانسیسی حکومت نے ہڑتال کرنے والوں کو طاقت کے استعمال کی دھمکی دی ہے۔

واضح رہے کہ فرانسیسی ٹوٹل انرجی ملازمین نے 27 ستمبر کو اپنی تین روزہ ہڑتال شروع کی، اس کے باوجود یہ ہڑتال آخری تاریخ تک کسی نتیجے پر نہ پہنچنے کی وجہ سے آج بھی جاری ہے جس میں اس بڑی فرانسیسی کمپنی کے ملازمین زندگی گزارنے کے اخراجات میں اضافے کی وجہ سے اجرت میں 10 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس ہڑتال کے آغاز کے دو ہفتے سے زائد عرصے میں فرانس میں پیٹرول کی سپلائی میں 60 فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ہر تین میں سے ایک پیٹرول پمپ سپلائی کی مشکل سے دوچار ہے، فرانسیسی حکام کا کہنا ہے اب ہڑتال کی کوئی وجہ نہیں رہ گئی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

عدم اعتماد کا معاملہ، ن لیگ کو پارٹی کے اندر مخالفت کا سامنا

?️ 1 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کو پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے

پنجاب میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد

?️ 18 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) حکومت پنجاب نے نقص امن و امان کے تحت

عمران خان سے بدسلوکی پر پی ٹی آئی کی چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کی درخواست

?️ 19 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے چیف جسٹس

شامی وزیر خارجہ کا سعودی عرب کا دو روزہ دورہ

?️ 12 جون 2023سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے،

یونان کشتی حادثہ: عدالتی تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

?️ 19 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے یونان کشتی حادثے کی تحقیقات

12 روزہ جنگ کی لعنت اسرائیلی حکومت کو دوچار کر رہی ہے

?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق ایران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے