سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت کی ترجمان نے کہا کہ صیہونی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے غزہ کے بچے بھوک کی وجہ سے موت کے دہانے پر ہیں۔
الجزیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی ترجمان نے غزہ کے اسپتالوں پر حملے پر مبنی صیہونی حکومت کے جرم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں قحط اور بھوک کی وجہ سے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کی موت
عالمی ادارہ صحت کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے منگل کے روز غزہ کی صورتحال کے بارے میں اعلان کیا کہ الشفاء اسپتال پر صیہونی حکومت کے حملے کا کوئی جواز نہیں ہے اور اسپتالوں کو کسی بھی طرف سے فوجی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
عالمی ادارہ صحت کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین کو بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے اور غزہ میں الشفاء ہسپتال کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دینا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تک جو امداد غزہ کی پٹی میں داخل ہوئی ہے وہ اس کے باشندوں کی ضروریات کو پورا نہیں کرتی۔
مزید پڑھیں: فلسطینی بچوں کے بارے میں صیہونی کیا کہتے ہیں؟صیہونی عہدیدار کی زبانی
عالمی ادارہ صحت کی ترجمان نے خبردار کیا کہ رفح میں صیہونی فوجی کارروائی حقیقی تباہی کا باعث بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں جنگ بندی چاہتے ہیں،غزہ کی پٹی قحط کے دہانے پر ہے اور ہم بچوں کو بھوک سے مرتے دیکھ رہے ہیں۔