?️
سچ خبریں: بین الاقوامی تنظیم آکسفیم نے غزہ کی پٹی کے باشندوں تک انسانی امداد پہنچانے کی راہ میں صیہونی حکومت کی رکاوٹوں پر تنقید کی۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق آکسفیم تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل کو روکنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ابھی بھی فلسطینی عوام کی نسل کشی کا سلسلہ جاری
دریں اثنا بین الاقوامی فوجداری عدالت نے ایک فیصلہ جاری کرتے ہوئے اس علاقے میں نسل کشی کے خطرے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
اس بین الاقوامی تنظیم نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت نے اس تنظیم کی طرف سے بھیجی جانے والی امداد کو جمع کرنے کے لیے جگہ بنانے کی مخالفت کی اور یہ امداد آج تک مصر کے شہر عریش میں موجود ہے۔
آکسفیم نے یہ بھی کہا کہ تل ابیب ان لوگوں کے لیے اپنی قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہا جن کی زمین پر اس نے قبضہ کر رکھا ہے۔
اس تنظیم نے تاکید کی کہ اگر صیہونی حکومت نے اپنی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اقدامات نہ کیے تو غزہ کی پٹی کے باشندوں کو اجتماعی موت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے خوراک نے بھی اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ اسرائیلی فوج جان بوجھ کر غزہ میں انسانی امداد کے قافلوں پر بمباری کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: انسانی امداد کے منتظر فلسینیوں کے صیہونی جارحیت انسانیت کے چہرے پر بدنما داغ
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے مطابق تل ابیب نہیں چاہتا کہ غزہ کے ضرورت مندوں تک کوئی امداد پہنچے اور وہ فلسطینیوں کے خلاف کھلم کھلا اور جان بوجھ کر قحط پیدا کر رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
آشیانہ اقبال ریفرنس: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شہباز شریف و دیگر کو بری کر دیا
?️ 18 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں
نومبر
چین روس فوجی مشقوں کے مقاصد
?️ 12 جولائی 2024سچ خبریں: چین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ چین اور روس
جولائی
بھارتی آرمی چیف کے بیان پر میجر جنرل بابر افتخار کا ردعمل
?️ 4 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل
فروری
واشنگٹن اور ایتھنز کا مقابلہ ماسکو سے ہوگا: بائیڈن
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: Kyriakas Mitsotakis کے پریس دفتر نے ایک بیان میں کہا
مئی
یوکرین کو باقی رہنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ سابق امریکی کرنل کا مشورہ
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: سابق امریکی کرنل نے جوابی حملوں میں یوکرین کی فوج
اگست
شیریں مزاری کا اقوام متحدہ کے خصوصی مندوبین کو خط
?️ 5 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی کی رہنما اور شیریں مزاری نے خط
مئی
لبنانی صدر کے انتخاب کے عمل میں سعودی عرب کی نئی رکاوٹیں
?️ 27 فروری 2023سچ خبریںاگرچہ سعودی عرب دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات خاص طور پر
فروری
سیلاب متاثرین ایک بڑے سانحے سے گزر رہے ہیں، سعید غنی
?️ 27 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی کا
ستمبر