?️
سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے تازہ ترین اعدادوشمار میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صیہونی جنگی طیاروں کی بمباری میں 46 صحافی شہید ہو چکے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے اعلان کیا کہ غزہ کے خلاف اسرائیل کی جنگ 30 سال سے زائد کے عرصے میں صحافیوں کے لیے سب سے خونریز جنگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کی جنگ میں اب تک مارے جانے والے صحافی
غزہ کی پٹی میں فلسطینی اتھارٹی کے میڈیا آفس نے تازہ ترین اعدادوشمار میں اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو طوفان الاقصی کی جنگ کے آغاز سے اب تک صیہونی حکومت کے حملوں میں 46 صحافی شہید ہو چکے ہیں۔
غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ناصر غدرہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی جنگی طیاروں کی بمباری میں شہید ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے حالیہ چند گھنٹوں میں مزید 16 حملے کیے جن کے نتیجے میں 198 فلسطینی شہید ہوئے۔
غدرہ کے مطابق شہداء کی تعداد 9227 ہو گئی ہے جن میں 3826 بچے اور 2405 خواتین ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 23516 تک پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: صحافیوں کے ساتھ صیہونی حکومت کا سلوک
غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے مزید کہا کہ 1200 بچے اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ 136 پیرامیڈیکس مارے گئے، 25 ایمبولینسیں مکمل طور پر تباہ ہوئیں، 126 ہسپتال اور 50 دیگر طبی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔


مشہور خبریں۔
بجلی کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا امکان
?️ 19 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عوام کے لیے بجلی کی قیمت
مارچ
سعودی اتحاد کی الحدیدہ جنگ بندی کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزی
?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں: تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگجوؤں نے
ستمبر
جو اپنی غلطی تسلیم نہ کرے وہ لیڈر ہی نہیں،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
?️ 25 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا
نومبر
وزیرِ اعظم کی مستونگ روڈ پر خود کش حملے کی شدید مذمت
?️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان نے کوئٹہ میں مستونگ
ستمبر
تیل کی طلاق سے لے کر ایران سے قربت تک،ریاض واشنگٹن دوریاں
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: ان دنوں سعودی عرب یہ ظاہر کرنے کا کوئی موقع
جولائی
جنین کیمپ، صہیونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب
?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:جنین کیمپ شمالی مغربی کنارے میں ایک اور غزہ بن چکا
فروری
افغانستان کی جنگ ایک شکست تھی: جنرل میک کرسٹل
?️ 14 اکتوبر 2021 سچ خبریں: یاہو فنانس کے ساتھ ایک انٹرویو میں تاہم ریٹائرڈ امریکی
اکتوبر
صیہونی کابینہ میں استعفوں کی لہر کا خطرہ
?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیر کے مطابق، قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں
جولائی