امریکی فوجی طیارے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی فوجی طیارے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئے۔میڈیا کے مطابق راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس پر امدادی سامان پہنچنے کے موقع پر پاک فوج کے افسران اور امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں۔

ترجمان امریکی سفارتخانے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکی ناظم الامور نے سیلاب سے نقصانات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے ہمددی کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکا کی آرمی سینٹرل کمانڈ کے ذریعے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر پہلی پرواز پاکستان پہنچی۔

امریکی ناظم الامور اور کمانڈر آرمی سینٹرل کمانڈ نے تقریب میں شرکت کی، امریکی حکام نے امدادی سامان پاک فوج کے حوالے کیا، امدادی سامان تقسیم کرنے کے لیے آرمی فلڈ ریلیف کیمپس منتقل کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور عوام آزمائش کی گھڑی میں ساتھ کھڑنے ہونے پر امریکی حکومت اور فوج کے شکرگزار ہیں، امدادی سامان لے کر کل 6 پروازیں پاکستان پہنچیں گی، امدادی سامان میں خیمے، پانی صاف کرنے والے پمپ، جنریٹرز اور دیگر سامان شامل ہیں۔

یاد رہے کہ شدید بارشوں اور بھارت کے ڈیموں سے پانی کے اخراج کے بعد پاکستان کا صوبہ پنجاب سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے، جہاں لاکھوں افراد سیلاب سے متاثر ہیں، لوگوں کے گھر پانی میں ڈوب چکے ہیں، فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، بڑی تعداد میں لوگ گھر بار چھوڑ کر کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کو اپنے وسائل سے ہٹ کر عالمی امداد کی بھی ضرورت ہے، اقوام متحدہ، برطانیہ کے بعد اب امریکا نے بھی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان پاکستان بھیجا ہے۔

پنجاب سے سندھ میں داخل ہونے والے سیلاب کے پیش نظر سندھ حکومت کی جانب سے 16 لاکھ سے زائد لوگوں کے متاثر ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، اگر سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب آیا تو صورت حال مزید بد تر ہوجائے گی، اس نازک وقت میں پاکستان کو شدید مالیاتی دباؤ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

شمالی مقبوضہ علاقوں کی جانب چھ راکٹ فائر، اسکول بند

?️ 31 مئی 2026سچ خبریں: الجزیرہ نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان کے قصبے

مأرب کی آزادی سعودی اتحاد کی سب سے خوفناک شکست ہوگی؛فرانسیسی اخبار

?️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:ایک فرانسیسی اخبار نے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ذریعہ

کیا یورپ کو جوہری جنگ کا خطرہ ہے؟

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ

روس کا 27 یوکرینی ڈرون اور 2 میزائل تباہ کرنے کا دعوی

?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:روس کے مقامی حکام نے اعلان کیا ہے کہ کورسک کے

ایران کے خلاف جنگ کی وجہ سے جنوب مشرقی ایشیا میں توانائی کا جھٹکا

?️ 8 مئی 2026سچ خبریں:جنوب مشرقی ایشیائی ممالک (آسیان) مشرق وسطیٰ کے بحران کے اثرات

نواز شریف نے میڈیا کے سامنے اپنا دل کھول کر رکھ دیا ہے

?️ 9 اکتوبر 2022لندن: (سچ خبریں) مریم نواز کا کہنا ہے کہ کل نواز شریف کا انٹرویو میڈیا

ٹرمپ شام میں صیہونی سفارت خانہ کھولنے کے خواہاں:صہیونی میڈیا

?️ 26 جنوری 2026سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے مطابق امریکہ کی سرپرستی میں شام اور اسرائیل

سعودی عرب میں حالیہ اجتماعی پھانسی پر ایران کا ردعمل

?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں حالیہ اجتماعی پھانسیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے