?️
سچ خبریں:ادارے UNRWA کے مطابق غزہ پر قابض فوج کے حملوں کی وجہ سے تقریباً 1.9 ملین افراد، جو اس علاقے کی 80 فیصد سے زائد آبادی کے برابر ہیں، بے گھر ہو چکے ہیں اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں غاصب صہیونیوں کے حملوں میں UNRWA کے 111 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں اور 2 دسمبر سے اب تک 12 لاکھ فلسطینیوں نے UNRWA مراکز میں پناہ لی ہے۔
مذکورہ بیان میں اعلان کیا گیا کہ اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر سے اب تک UNRWA کے مراکز پر 117 مرتبہ حملے کیے ہیں جن میں سے 30 یونٹس کو براہ راست نشانہ بنایا گیا اور 55 دیگر یونٹس کو نقصان پہنچا۔
غزہ کی پٹی کے رہائشی علاقوں اور خاص طور پر اسپتالوں پر صیہونی حکومت کے فضائی حملوں میں گزشتہ دنوں اور گھنٹوں میں شدت آئی ہے اور اس کے نتیجے میں سینکڑوں بے گناہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے اعلان کیا ہے کہ حملہ آوروں نے 56 طبی مراکز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے اور 35 طبی عملے کو گرفتار کر لیا ہے۔ جنگ کے آغاز سے اب تک شہداء کی تعداد 15 ہزار 899 تک پہنچ گئی ہے۔ جنگ کے آغاز سے اب تک زخمیوں کی تعداد 42 ہزار ہو گئی ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان نے مواصلاتی نیٹ ورک کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے غزہ شہر اور غزہ کی پٹی کے شمال میں مواصلاتی خدمات مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
شہبار شریف بھی لاہور ہائی کورٹ جائیں گے
?️ 2 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) گزشتہ ہفتے کو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف
مارچ
صارفین کو اضافی بلز بھیجنے پر بجلی کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کریں گے، نیپرا
?️ 14 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے صارفین
فروری
اسرائیل کا قطر پر حملہ ایران کے حق میں گیا
?️ 13 ستمبر 2025 اسرائیل کا قطر پر حملہ ایران کے حق میں گیا عالمی جریدے
ستمبر
زیلینسکی یوکرینی وزیر خارجہ کے ساتھ کیا کرنے والے ہیں؟
?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر بعض اعلیٰ فوجی حکام کی برطرفی کے
مارچ
پولیس نے پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے ’سیکڑوں‘ کارکنان گرفتار کرلیے
?️ 26 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کرتے
مارچ
افغان میڈیا کے لیے طالبان کی نئی ہدایات
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:طالبان کی اچھائیوں کوفروغ دینے اور برائیوں سے روکنے والی وزارت
نومبر
شہباز شریف قطر پہنچ گئے
?️ 23 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ
اگست
بن سلمان ایک بے رحم لیکن کمزور مجرم
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں: 60 منٹس کے آسٹریلوی ورژن نے سعودی ولی عہد محمد
دسمبر