?️
غزہ کی جنگ ناقابلِ برداشت ہے، اسرائیل جنگ بندی پر آمادہ نہیں: گوترش
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گوترش نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ اب ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے اور حالیہ حملہ دوحہ (قطر) اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کے لیے کسی سنجیدہ مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتا۔
گوترش نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا آئیں صاف بات کریں، قطر پر حملے کے بعد واضح ہے کہ اسرائیل نہ جنگ بندی چاہتا ہے اور نہ ہی قیدیوں کی رہائی کے لیے کوئی حقیقی مذاکرات۔
انہوں نے مزید کہا کہ قطر نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک بار پھر ثالثی کے لیے تیار ہے اور یہ عمل نہایت اہم ہے تاکہ فوری جنگ بندی ہو، قیدیوں کو رہا کیا جائے اور غزہ میں انسانی امداد فوری طور پر پہنچ سکے۔
سیکرٹری جنرل نے امید ظاہر کی کہ قطر اور امریکہ کی ملاقات سے واشنگٹن، اسرائیل پر دباؤ ڈالے تاکہ وہ مذاکرات کو سنجیدگی سے لے۔اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے حقیقت یاب نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔ رپورٹ میں الزام لگایا گیا کہ اسرائیلی قیادت، بشمول وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو، فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی مہم کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
رپورٹ میں بڑے پیمانے پر قتل عام، امداد کی راہ میں رکاوٹ، جبری بے دخلی اور اسپتالوں کی تباہی کے شواہد شامل ہیں۔کمیٹی کی سربراہ اور سابق عالمی فوجداری عدالت کی جج ناوی پیلای نے کہا غزہ میں نسل کشی جاری ہے اور اس کا براہِ راست ذمہ اسرائیل کی اعلیٰ قیادت ہے جو دو سال سے اس مقصد کے لیے منظم مہم چلا رہی ہے۔
اسرائیل نے کمیٹی کے ساتھ تعاون سے انکار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ کمیٹی سیاسی ایجنڈا پر کام کر رہی ہے۔ اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے رپورٹ کو غلط اور مسخ شدہ قرار دے کر مسترد کر دیا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
امریکی صدارتی انتخابات کی گہما گہمی
?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:2024 کے صدارتی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل ہی 51 ملین
اکتوبر
9600 فلسطینی صیہونی حکومت کی قید میں
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کو غزہ جنگ کے آغاز کے بعد
جولائی
No smartphones by the River Pool: Ayana Resort Bali
?️ 5 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
دنیا کی سب سے بڑی جیل
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:21 لاکھ آبادی پر مشتمل غزہ کی پٹی 15 سال سے
اگست
نئی دہلی نے امریکی ہتھیار خریدنے کا منصوبہ ملتوی کر دیا
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے
اگست
کرپٹ اگر میری پارٹی میں بھی ہوگا اسے معاف نہیں کیا جائے گا
?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ
دسمبر
بشری بی بی کا پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم سے معائنہ کرانے سے انکار
?️ 21 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ
ستمبر
اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر حماس کا اسرائیل کو سخت انتباہ
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: حماس کے رہنما سامی ابو زہری نے اسماعیل ہنیہ کی
جولائی