🗓️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کا دعویٰ تھا کہ غزہ کی سرحد پرلگی اسمارٹ دیوار ناقابل تسخیر ہے لیکن مزاحمتی انجینیئر اس مسئلے کا حل تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعدانھوں نے صیہونیوں کی خوشی کو ختم کر دیا ہے۔
لبنانی اخبار الاخبار نے آج (جمعرات) کو ایک چونکا دینے والی خبر میں لکھاہے کہ فلسطینی مزاحمت غزہ کی سرحد پر ، مزاحمتی سرنگوں کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے بنائی گئی صیہونی حکومت کی سمارٹ دیوار میں داخل کے لیے عملی حل تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے جس نے تل ابیب کی خوشی کو مٹی میں ملا دیا ہے۔
الاخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی گروپوں نے ابھی تک دیوار میں داخل ہونے کی اپنی صلاحیت کو عام نہیں کیا ہے، تاہم مزاحمتی انجینئرز ایسے عملی حل تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو فوجی لڑائیوں میں دیوار کو بیکار بنادیں گے، رپورٹ کے مطابق گذشتہ مئی میں ہونے والی سیف القدس کی لڑائی میں مزاحمت کاروں نے سرنگوں کے ہتھیاروں کو سرحد پار کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا تھا کیونکہ صیہونی حکومت زمینی جنگ میں داخل نہیں ہوئی تھی اور اس کے علاوہ حکومت نے تقریباً پانچ کلومیٹر کا علاقہ بھی خالی کر دیا اور غزہ کی سرحد سے آبادکاروں اور اپنی فوج کو نکال لیاجبکہ اس جنگ میں مزاحمت نے اپنی صلاحیت کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ استعمال کیا اور اپنی کوششوں کو میزائل ہتھیاروں پر مرکوز کیا نیز دشمن کو ایک رکاوٹ (سمارٹ وال) سے رخنہ ڈالنے سے ڈرایا جس پر اسے فخر ہے اور مکمل تحفظ فراہم کرنے کا دعویٰ ہے۔
باخبر ذرائع نے مزید کہا کہ اگرچہ دیوار کا بڑا حصہ 30 سے 40 میٹر کی گہرائی میں ہے لیکن اس گہرائی سے نیچے کھدائی مزاحمت کے لیے کوئی مشکل کام نہیں ہے جس کا مطلب ہے کہ قابض حکومت کی سرنگوں کا سامنا کرنے کی کوششیں پھر سے ناکام ہو گئی ہیں۔
مشہور خبریں۔
بھارت میں اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے: عاصم افتخار
🗓️ 7 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفنگ
اکتوبر
رفح پر صیہونیوں کے ممکنہ حملے کے بارے میں عالمی عدالت کا ردعمل
🗓️ 13 فروری 2024سچ خبریں: بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر نے پیر کے روز
فروری
بن زاید اور سعودی اہلکار کے درمیان سیکورٹی تعاون پر بات چیت
🗓️ 2 فروری 2022سچ خبریں: سعودی وزیر داخلہ عبدالعزیز بن سعود نے منگل کی شب
فروری
مغربی کنارے پر صیہونی حکومت کے بڑے حملے پر عرب لیگ کا ردعمل
🗓️ 30 اگست 2024سچ خبریں: عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے ایک بیان جاری
اگست
یو اے ای کی ویزا پابندیاں نرم، 6 ماہ میں 4 لاکھ پاکستانی امارات پہنچ گئے
🗓️ 20 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کو
فروری
اگر اسرائیل فلسطین میں کامیاب ہو گیا تو دوسرے ممالک بھی اس کے جرائم سے محفوظ نہیں رہیں گے:انصاراللہ
🗓️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:انصار اللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے
مارچ
کون کس کا حامی ہے؟
🗓️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: جرمنی کے صدر اعظم نے منگل کے روز برلن میں
اکتوبر
افغانستان اپنی زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے
🗓️ 25 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کور کمانڈرز کانفرنس میں فوجی قیادت نے سرحد
مئی