?️
سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد کا اعلان کیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے ایک بیان جاری کرکے گذشتہ سال 7 اکتوبر اور طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز سے اب تک فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے فوجیوں کی کل تعداد کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ صیہونیوں کے لیے ایسا جہنم ہے جس سے باہر نکلنا ممکن نہیں
اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک 3294 اسرائیلی فوجی فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں زخمی ہو چکے ہیں۔
نیز اس بیان کے مطابق غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی فوج کے زمینی حملے کے دوران کل 3294 زخمی صیہونی فوجیوں میں سے 1583 فوجی زخمی ہوئے۔
علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک 512 اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوئے ہیں۔
نیز اس رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور صیہونی فوج کے جوانوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 258 صہیونی فوجی اب بھی زیر علاج ہیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں میں غیر معمولی اضافہ
اسرائیلی فوج نے بتایا کہ ان 258 زخمی فوجیوں میں سے 24 کو شدید چوٹیں آئی ہیں جن کا علاج جاری ہے ، تاہم ان کی حالت نازک ہے۔


مشہور خبریں۔
آرمینیائی قوم کے قتل عام کو نسل کشی قرار دینے کا معاملہ، ترک صدر نے امریکی صدر پر شدید تنقید کردی
?️ 27 اپریل 2021انقرہ (سچ خبریں) امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے خلافت عثمانیہ کے
اپریل
کیا اسرائیلی فوج حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہے؟
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: Yedioth Aharonot اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا
جنوری
پنجاب میں جرائم پیشہ افراد کا مرکزی ڈی این اے ڈیٹا بیس قائم کرنے کا فیصلہ
?️ 27 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت
اپریل
غزہ جنگ میں اسرائیل نے 13 ریڈ لائنز کی خلاف ورزی کی
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل نے ان 12 سرخ لکیروں کی خلاف ورزی کی
دسمبر
صیہونیوں سے ہاتھ ملانے والے اجلاس میں شرکت کرنے کی صورت میں عراقی وزیر اعظم کا مواخذہ
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:عراقی قومی قانون اتحاد کے نمائندے نے کہا کہ عراقی وزیر
جون
ایک اور سعودی شہری آل سعود کی تلوار کی نذر
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کر کے
جون
ترکی نے ہالک بینک کے کیس کے حل کے لیے ۱۰۰ ملین ڈالر کی پیشکش کی
?️ 9 اکتوبر 2025ترکی نے ہالک بینک کے کیس کے حل کے لیے ۱۰۰ ملین
اکتوبر
پاکستان میں 2014 کے بعد سب سے زیادہ خودکش حملے رواں برس ہوئے
?️ 25 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں 2014 کے بعد سب سے زیادہ
دسمبر