🗓️
سچ خبریں:الجزائر کے وزیر خارجہ کی میزبانی کرنے والے شامی صدر نے عرب لیگ پر تنقید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شامی عوام اس ملک کے تئیں الجزائر کے موقف کو فراموش نہیں کریں گے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام اور الجزائر کے درمیان مشترکہ اصولوں اور اقدار پر مبنی برادرانہ تعلقات کی مضبوطی اور تعلقات کو فروغ دینے کی دونوں فریقوں کی خواہش شامی صدر اور الجزائر کے وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے اہم ترین موضوعات تھے۔
واضح رہے کہ الجزائر کے وزیر خارجہ رمطان لعمامرة نے اپنے ملک کے صدر عبدالمجید تبون کی طرف سے اسد کو ایک پیغام بھی پہنچایا جس میں دو طرفہ تعلقات میں توسیع، خطے کے مسائل کے حوالے سے فریقین کے درمیان مشاورت اور ہم آہنگی کا تسلسل نیز الجزائر میں ہونے والے عرب ممالک کے سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا ذکر کیا گیا تھا۔
اسد نے الجزائر کی قوم اور حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شامی قوم اپنے ملک کے خلاف جنگ میں الجزائر کے موقف کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ہمیشہ یاد رکھے گی کہ الجزائر ایک برادر ملک ہے جو اپنے اصولوں اور عربیت پر کاربند ہے۔
انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ شام الجزائر کے ساتھ تعاون کے نئے افق کی تلاش میں ہے، واضح کیا کہ عرب لیگ عرب حالات کا آئینہ ہے، تاہم شام کے لیے جو چیز اہم ہے وہ مشترکہ عرب سرگرمیوں کا نتیجہ ہے۔
مشہور خبریں۔
کس کے بغیر گلوکار فلک شبیر کا رہنا ناممکن ہے؟
🗓️ 2 جون 2021کراچی (سچ خبریں) معروف گلوکار فلک شبیر کے ایک مداح کی جانب
جون
فلسطین عرب دنیا اور اسلام کا اصلی موضوع رہے گا:الازہر
🗓️ 3 جون 2022سچ خبریں:الازہر یونیورسٹی نے مسجد الاقصی پر صیہونی آبادکاروں کے حملے کی
جون
کسی میں ایرانی سرحدوں کے قریب آنے کی ہمت نہیں:ایرانی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر
🗓️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر ایڈمیرل سیاری نے
ستمبر
حزب اللہ کا صیہونی دشمن کے ٹھکانوں پر تازہ ترین میزائل حملہ
🗓️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: آج صبح ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ لبنان کی
جنوری
یمنی قوم کو درپیش ہر مشکل کا سبب امریکہ ہے:الحوثی
🗓️ 18 فروری 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک ممبر نے کہا کہ سعودی
فروری
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پاروجیکٹ کا مزید 2 سال تک بند رہنے کا امکان
🗓️ 6 جون 2024مظفر آباد: (سچ خبریں) 969 میگاواٹ کے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ
جون
اسرائیل کی حماس کے لئے جنگ بندی کی نئی تجویز کیا ہے؟
🗓️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:CNN نے آج صبح صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ کی
دسمبر
کیا فلسطین قطر 2022 ورلڈ کپ جیتے گا؟
🗓️ 7 دسمبر 2022سچ خبریں:فلسطین ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا، یہ وہ جملہ ہے
دسمبر