🗓️
سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم نے ایران، عراق، شام اور لبنان کی شرکت سے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا حکم جاری کیا تاکہ جنرل قاسم سلیمانی ، ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کے قتل کے تمام مجرموں کے خلاف قانونی کاروائی کی جاسکے۔
عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے جنرل قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کے قتل کا سراغ لگانے کے لیے ایران، عراق، شام اور لبنان کے نمائندوں پر مشتمل ایک چار فریقی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی تحقیقات کے نتائج کا اعلان جلد کیا جائے گا:عراقی سیاسی رہنما
عراق کی المعلومہ نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ السند الوطنی (نیشنل اسپورٹ) دھڑے کے نائب چیئرمین فالح الخزالی نے ایک بیان میں عراقی حکومت کی جانب سے جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کے قاتلوں کے تعاقب کا حوالہ دیا۔
رپورٹ کے مطابق السوڈانی نے اس سلسلے میں عراق وزارت خارجہ کو ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک چار فریقی کمیٹی تشکیل دی جائے جو ایران، عراق، شام اور لبنان پر مشتمل ہو اور اس کیس کی پیروی کرے۔
انہوں نے عراق میں ان کمانڈروں کی شہادت کے پس پردہ عوامل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح ہے کہ عراق میں ان کمانڈروں کے قتل کا اصل سبب امریکہ ہے۔
مزید پڑھیں: جنرل قاسم سلیمانی نے امریکہ کے کھربوں ڈالر پر پانی پھیر دیا
واضح رہے کہ 3 جنوری 2020 کو بغداد ائرپورٹ پر وحشیانہ امریکی ڈرون حملے میں عراقی الحشد الشعبی فورسز کے نایب سربراہ ابو مہدی المہندس اور ایران قدس فوج کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اپنے متعدد ساتھییوں سمیت شہید ہوگئے۔
مشہور خبریں۔
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے مظالم کو بے نقاب کردیا
🗓️ 7 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر
جون
اسلام آباد ہائیکورٹ: شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم
🗓️ 1 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی
دسمبر
حزب اللہ کے خوف سے صہیونی پاور کمپنی کا رد عمل
🗓️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حکومت کی بجلی کمپنی
جولائی
نیٹو اور روس کے درمیان تباہ کن جنگ کا خطرہ
🗓️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں: جرمن چانسلر اولاف شولز نے نیٹو اور روس کے درمیان
ستمبر
امریکہ ایشیائی ممالک کو روس کے مدار سے کیوں ہٹانا چاہتا ہے؟
🗓️ 6 اگست 2023سچ خبریں:شنگھائی میں فوڈان یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے
اگست
بلدیاتی نظام پر شہباز شریف نہیں بلکہ سندھ حکومت جوابدہ ہے:رانا تنویر
🗓️ 29 جون 2022کراچی (سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم
جون
فلسطین کو تسلیم کرنا ایک اہم مسئلہ ہے:عمان
🗓️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: بدر بن حمد البوسعیدی نے سلامتی کونسل کی غزہ کی پٹی
مارچ
بین الاقوامی سلامتی کے بارے میں افریقی ممالک کا موقف اور روس
🗓️ 18 جون 2023سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ لاوروف نے اپنی تقریر میں کہا ان
جون