🗓️
سچ خبریں:عراقی اسلامی مزاحمتی تحریک نجباء کے سکریٹری جنرل نے زور دیاکہ عراقی عوام اربیل میں صہیونی اجلاس منعقدکرنے والےمجرموں کو سزا دیں گے۔
نجباء تحریک کے انفارمیشن آفس کی رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک کے سکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے کردستان ریجن کے شہر اربیل میں حالیہ صہیونی اجلاس پر رد عمل ظاہر کیا،رپورٹ کے مطابق ، نجباء اسلامی مزاحمتی تحریک کے سکریٹری جنرل نے اربیل کے اجلاس کو ایک نمائشی اور دکھاوے پر مبنی عمل قرار دیا اور مزید کہاکہ یہ ملاقات عراق کےکچھ بے غیرت اور غدار لوگوں نے منعقد کی اور اس کا مقصد صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کرنا تھا۔
انھوں نے مزید کہا کہ غاصب صہیونی حکومت کے اس طرح کے اقدام سے فلسطین اور قابض صہیونی حکومت کے مسئلے پر عراق کا اصولی اور تاریخی موقف تبدیل نہیں ہوگا،الکعبی نے اس بات پر زور دیا کہ عراق میں غداروں اور صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں ہے،وہ ہر طرح سے مر چکے ہیں اور عراق کی معزز قوم ان کو ان کے اعمال کی سزا دے گی۔
اسلامی مزاحمت نجباء کے سکرٹری جنرل نے KRG کو اس طرح کی میٹنگ منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ خطے میں صہیونی جاسوس عناصر کی موجودگی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے مزید کہاکہ یہی صیہونی عناصر کردستان کے کمزور ارکانوں کو خرید کر اس طرح کی میٹنگیں کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عراق فلسطین کے خلاف صیہونیوں کےظلم اور قبضے کے خلاف آواز نیز اس سرزمین کی آزادی کا پیش خیمہ ہوگا، القدس ہماری مزاحمت کا نعرہ باقی رہے گا۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب کے قطیف شہر میں ایک نوجوان کا سر قلم
🗓️ 3 اگست 2021سچ خبریں:سعودی حکام کےاس ملک کےجوانوں کے خلاف تازہ ترین اقدام میں
اگست
صہیونی میڈیا کی حزب اللہ کے ڈرون کے مقبوضہ فلسطین میں داخلے کی وسیع کوریج
🗓️ 20 فروری 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں 70 کلومیٹر تک اندر جاکر حزب اللہ کے
فروری
یوکرین جنگ کا رخ بدل دینے والے تین ہتھیار
🗓️ 27 فروری 2023سچ خبریں:سی این این نیوز چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں یوکرین
فروری
الجزائر مراکش کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا لیکن عسکری طور پر تیار
🗓️ 18 جنوری 2022سچ خبریں: نومبر میں اسرائیلی وزیر جنگ نے اپنے مراکش کے ہم
جنوری
کیا مسلم لیگ(ن) تنہا ہو چکی ہے؟
🗓️ 23 جون 2024سچ خبریں: حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کو قومی اسمبلی میں اپنے
جون
قطر میں طالبان کے غیر ملکی مشاورت کی بحالی
🗓️ 9 اکتوبر 2021سچ خبریں: قطر میں طالبان کے سیاسی بیورو کے نمائندوں اور سفیروں اور
اکتوبر
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
🗓️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین
نومبر
پیٹرول بحران: قانون بڑے لوگوں کو تحفظ دینے کے لیے نہیں ہے
🗓️ 15 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ چیف جسٹس قاسم خان نے پیٹرول کی
اپریل