🗓️
سچ خبریں:عراقی قومی سلامتی کونسل کے مشیر نے نیٹو افواج کے سربراہ سے کہا کہ ہم کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنے کے لیے اپنے ملک کو استعمال کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔
سومریہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کی قومی سکیورٹی کے مشیر قاسم الاعرجی نے اپنے ملک میں نیٹو کے سینئر کمانڈر مائیکل انکر سے ملاقات کے دوروان کہا کہ بغداد اس بات کو ہرگز قبول نہیں کرے گا کہ اس کی فضائی، زمینی اور آبی سرحدوں کو استعمال کرکے کسی دوسرے ملک پر حملہ کیا جائے،رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں دونوں فریق نے علاقے میں امن و استحکام کے قیام اور تعاون کے راستوں کو مضبوط کرنے نیز مشاورتی اور ٹریننگ کے بارے میں نیٹو کی حمایت کے موضوع پر گفتگو کی۔
عراقی قومی سلامتی کونسل کے مشیر قاسم الاعرجی کا کہنا تھا کہ عراق کی حفاظت اور اس کو ہر طرح کی علاقائی جنگ سے دور رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، اسی لئے ہم کبھی بھی اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ ہمارے ملک کی سرزمین کو کسی دوسرے ملک پر حملے کے لئے استعمال کیا جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عراق کے قومی سلامتی کونسل کے مشیر قاسم الاعرجی اور مائیکل انکر نے گزشتہ 1 دسمبر کو ملاقات کی تھی اور دو طرفہ تعاون میں توسیع اور عراقی سکیورٹی اہلکاروں کی ٹریننگ اور ان کو مضبوط کرنے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت اپنے ملک سے تمام غیر ملکی فوجیوں کے انخلا پر مبنی پارلیمنٹ کی قرارداد کے نافذ ہونے پر تاکید کرتی ہے، قاسم الاعرجی کا کہنا تھا کہ عراقی سکیورٹی اہلکاروں نے بہت زیادہ تجربات حاصل کر لئے ہیں اور وہ داعش سے جنگ کی توانائی نیز ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی طاقت رکھتے ہیں لہذا اب ہمیں غیر ملکی فوج کی کوئی ضرورت نہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونی جارح حکومت کے خلاف عالمی عدالت میں اور مقدمہ دائر،کس نے کیا؟
🗓️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: میکسیکو اور چلی کے ممالک نے بھی غزہ کی پٹی
جنوری
محرم الحرام کے دوران پاک فوج طلب
🗓️ 5 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے محرم الحرام کے دوران پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
اگست
یمن شام کا جولان نہیں ہے: انصار اللہ
🗓️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے
دسمبر
غیر قانونی ریلی نکالنے کا کیس: عمران خان، اسد عمر و دیگر ملزمان باعزت بری
🗓️ 2 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ایک
اپریل
دشمن اپنے لیے فرضی کامیابیاں حاصل کرنا چاہتا ہے: حماس
🗓️ 19 فروری 2024سچ خبریں:حماس نے اعلان کیا ہے کہ اس تحریک کی قیادت اور
فروری
میری جماعت کو اتحادیوں پر مکمل اعتماد ہے، اتحادی بہت وضع دار لوگ ہیں:شاہ محمود قریشی
🗓️ 14 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صحافیوں سے بات کرتے
مارچ
نیٹو کی دھمکیوں نے روس کو یوکرین پر حملہ کرنے پر اکسایا: چین
🗓️ 30 مئی 2022سچ خبریں:ایک چینی سفارت کار نے کہا کہ بیجنگ کے نقطہ نظر
مئی
کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لئے اہم فیچر متعارف
🗓️ 21 نومبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں)واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے کمپیوٹر پر واٹس ایپ
نومبر