طالبان کے وزیر خارجہ کی قطر میں امریکی ایلچی سے ملاقات

طالبان

🗓️

طالبان کے وزیر خارجہ امیرخان متقی نے قطر میں امریکی ایلچی سے ملاقات کی۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے قطر میں امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹامس ویسٹ سے ملاقات اور گفتگو کی،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹامس ویسٹ نے طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں امن و امان، لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کی ملازمتوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ افغان عوام کے لیے امدادی پیکیجز کی فراہمی کے طریقہ کار پر بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں امریکہ کے خصوصی ایلچی نے طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کو بتایا کہ افغانستان میں لڑکیوں کے اسیکنڈری اسکولوں کی بندش اور خواتین کی ملازمتوں پر واپسی سے متعلق فیصلوں کی عالمی سطح پر مخالفت کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل افغانستان میں طالبان کے عبوری وزير داخلہ سراج الدین حقانی نے سی این این کے ساتھ گفتگو میں امریکہ اور طالبان کے درمیان تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ طالبان کا دشمن نہیں بلکہ دوست ہے۔

 

مشہور خبریں۔

بوکو حرام کا سرغنہ ہلاک

🗓️ 7 جون 2021سچ خبریں:نائیجیریہ کی دہشتگرد تنظیم بوکوحرام اور داعش کے درمیان ہونے والی

کیا یحییٰ السنوار ہتھیار ڈالیں گے؟

🗓️ 8 فروری 2024سچ خبریں:غزہ کے بارے میں پیرس اجلاس کے منصوبے اور قیدیوں کے

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما بلیغ الرحمن نئے گورنر پنجاب ہوں گے

🗓️ 7 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما بلیغ الرحمن نئے گورنر پنجاب ہوں گے۔تفصیلات

حماس کی طرف سے مذاکرات کی معطلی درست نہیں: ہنیہ

🗓️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے

لاس اینجلس آگ کی لپیٹ میں؛بائیڈن کا اٹلی کا دورہ منسوخ

🗓️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:کالیفورنیا میں بڑھتی ہوئی جنگلاتی آگ کی شدت کے پیش نظر

جوہری ٹیکنالوجی پر یوکرین سے بات چیت کا الزام، پاکستان نے روس سے وضاحت طلب کرلی

🗓️ 2 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے یوکرین کے ساتھ جوہری ہتھیار تیار کرنے

یورپ میں جمہوریت کا خاتمہ

🗓️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:حکومت کے خلاف اور صدر ایمانوئل میکرون کے غیر مقبول پنشن

حزب اللہ کا مرحوم ایرانی صدر کے بارے میں اظہار خیال

🗓️ 20 مئی 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے ایران کے صدر اور ان کے ساتھیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے