?️
طالبان کے وزیر خارجہ امیرخان متقی نے قطر میں امریکی ایلچی سے ملاقات کی۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے قطر میں امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹامس ویسٹ سے ملاقات اور گفتگو کی،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹامس ویسٹ نے طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں امن و امان، لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کی ملازمتوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ افغان عوام کے لیے امدادی پیکیجز کی فراہمی کے طریقہ کار پر بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں امریکہ کے خصوصی ایلچی نے طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کو بتایا کہ افغانستان میں لڑکیوں کے اسیکنڈری اسکولوں کی بندش اور خواتین کی ملازمتوں پر واپسی سے متعلق فیصلوں کی عالمی سطح پر مخالفت کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل افغانستان میں طالبان کے عبوری وزير داخلہ سراج الدین حقانی نے سی این این کے ساتھ گفتگو میں امریکہ اور طالبان کے درمیان تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ طالبان کا دشمن نہیں بلکہ دوست ہے۔


مشہور خبریں۔
مودی حکومت نے فورسز کو نہتے کشمیریوں پر مظالم کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے، حریت کانفرنس
?️ 14 نومبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
نومبر
ایرانی سائبر طاقت سے صیہونی سائبر ایجنسی پریشان
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:گیبی پارٹنوئی نے تل ابیب یونیورسٹی میں انٹرنیٹ ویک کے موقع
جون
عراقی مزاحمتی تحریک کا صیہونیوں سے ہاتھ ملانے والوں کے نام اہم پیغام
?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک النجبا کے ترجمان نے اپنی تقریر
مارچ
ایپسٹین کیس میں کچھ امیر لوگوں کے نام سنسر کیے گئے: امریکی نمائندہ
?️ 12 فروری 2026 سچ خبریں: امریکی کانگریس میں جمہوریہ رکن تھامس ماسی نے وزارت
فروری
امداد کے معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 30 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکا کی جانب سے دیگر ممالک کی طرح
جنوری
صیہونی حکومت کی جیلوں میں اب نئے قیدیوں کی گنجائش نہیں
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اس
جون
صیہونی کابینہ تباہی کے دہانے پر
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںصیہونی کنسیٹ کی رکن عیدت سیلمن کے حکمراں اتحاد کے ساتھ
اپریل
کیا پاراچنار کا سانحہ شیعہ سنی مسئلہ ہے؟
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:پارلیمنٹ رکن حمید حسین نے پاراچنار کے حالیہ دہشت گردی واقعے
نومبر