🗓️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ایک بیان میں طالبان کی جانب سے یونیورسٹیوں میں خواتین کے داخلہ پر پابندی پر ردعمل کا اظہار کیا۔
جمہور نیوز ایجسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ایک بیان میں طالبان کی جانب سے طالبات کی تعلیم پر پابندی کو افغانستان کے مستقبل کے لیے تباہ کن قرار دیا،اس خبر رساں ادارے کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ لڑکیوں کو تعلیم سے محروم کرنے سے نہ صرف خواتین اور لڑکیوں کے مساوی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے بلکہ افغانستان کے مستقبل پر بھی تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔
انتونیو گوٹیرس نے طالبان سے مزید کہا کہ وہ خواتین اور لڑکیوں کے لیے ہر سطح پر تعلیم تک مساوی رسائی کی ضمانت دیں، یاد رہے کہ طالبان کی جانب سے حال ہیں میں افغانستان کی تمام سرکاری اور آزاد یونیورسٹیوں کو بھیجے گئے حکم نامے کے مطابق اعلیٰ تعلیمی سطحوں میں خواتین کی تعلیم کو اگلے نوٹس تک معطل کر دیا گیا ہے،اس حکم نامے جس پر طالبان کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر نے دستخط کیے، کو افغانستان کے تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں کو فوری عمل درآمد کے ساتھ بھیج دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب اس سال کے شروع میں اور اگست 2021 کے بعد پہلی بار افغان لڑکیوں کے لیے مڈل اسکول دوبارہ کھولے جانے کے چند گھنٹوں بعد طالبان نے ان اسکولوں کو بند کردیا۔
مشہور خبریں۔
بن سلمان کی پیوٹن اور زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو
🗓️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں: ولی عہد اور وزراء کی کونسل کے نائب چیئرمین محمد
ستمبر
صیہونیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے بچوں کے اعدادوشمار
🗓️ 10 جون 2023سچ خبریں:2 سالہ فلسطینی بچے کی شہادت صیہونی حکومت کے سنگین جرائم
جون
حزب اللہ نے صہیونی فوجیوں کو لبنان کی سرحد سے مار بھگایا
🗓️ 2 اکتوبر 2024لبنان کی اسلامی مزاحمت نے آج بروز بدھ صہیونی دشمن کے خلاف
اکتوبر
الیکشن سے قبل بجلی 4 روپے 57 پیسے فی یونٹ مہنگی
🗓️ 3 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے الیکشن
فروری
سندھ حکومت کراچی سے سکھر تک ’بلٹ ٹرین‘ چلانا چاہتی ہے، شرجیل میمن
🗓️ 9 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل
دسمبر
غزہ پٹی کے مرکز میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر کے ساتھ پریڈ
🗓️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ عوامی محاذ برائے
دسمبر
طالبان کا صیہونیوں کے خلاف اسلامی ممالک سے مطالبہ
🗓️ 26 جون 2023سچ خبریں:طالبان رہنما ہیبت اللہ آخوندزاده نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے
جون
اسرائیل غزہ کے بچوں سے بھی خوفزدہ
🗓️ 20 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 14 ٹی وی چینل نے منگل کی
فروری