?️
سچ خبریں:طالبان کی عبوری حکومت کو اگرچہ ابھی تک اسلام آباد حکومت نے تسلیم نہیں کیا ہے، تاہم اس نے اپنی سفارتی ٹیم کے نئے ارکان بشمول پاکستان میں افغان سفارت خانے کے انچارج ڈی افیئرز اور دیگر سیاسی حکام کو اس ملک کے مختلف شہروں میں بھیج دیا ہے۔
پاکستانی میڈیا نے ہفتے کے روز اطلاع دی کہ اسلام آباد میں افغان سفارت خانے کے نئے چارج ڈی افیئرز کے ساتھ ساتھ کوئٹہ، پشاور اور کراچی میں افغان قونصل جنرلز کے سربراہان کو بھی تعینات کیا گیا ہےجبکہ طالبان کی عبوری حکومت کے فیصلے کے مطابق سردار محمد شعیب پاکستان میں افغانستان کے چارج ڈی افیئر کے طور پر کام کریں گے۔
واضح رہے کہ سینئر افغان سفارت کاروں کو بھی سیاسی مشن کے سربراہ کے طور پر پاکستان کے تین شہروں میں بھیجا گیاہے،پاکستانی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک نے طالبان کی عبوری حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے تاہم طالبان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ نئی سفارتی ٹیم کے ارکان کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے پاکستانی شہروں میں افغان سفارت خانے اور تین قونصلیٹ جنرلز میں نئے اہلکاروں کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک انتظامی طریقہ کار ہے جس کا مقصد مہمان ملک کے سفارتی مشنوں کو رواں دواں رکھنے میں مدد کرنا ہے۔
یادرہے کہ ستمبر کے آخر میںپاکستانی وزیر خارجہ نے افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد پہلی بار کابل کا سفر کیا، جس کی قیادت ایک سفارتی اور سکیورٹی وفد نے کی نیز انھوں نے افغان وزیر اعظم اور طالبان کی عبوری حکومت کے دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کثیر محاذ جنگ کی دلدل میں دھنس چکا ہے: عبرانی میڈیا
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: ماریو اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل جس کثیر محاذ
اکتوبر
شام کی جنگ ختم ہوچکی:صیہونی حکام
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ شام کی جنگ کا
فروری
افغانستان میں مغربی ثقافت کی کوئی جگہ نہیں: طالبان
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ میں طالبان کے منتخب نمائندے سہیل شاہین
اگست
اسرائیل میں سکیورٹی نقائص کی بھرمار ہے: صیہونی جنرل انسپکٹر
?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں:صہیونی جنرل انسپکٹر کی رپورٹ میں اسرائیل کی سکیورٹی میں سنگین
دسمبر
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت زیادہ متاثر کیا، شہباز شریف
?️ 28 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اپریل
اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کے عوام کو بھوکا رکھ رہا ہے
?️ 25 جولائی 2025 اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کے عوام کو بھوکا رکھ رہا ہے
جولائی
فیس بک کا حفاظتی اقدامات میں اضافہ کرنے کا اعلان
?️ 15 اکتوبر 2021نیویارک (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اہم
اکتوبر
یوکرین کی معیشت تباہی کے دہانے پر؛ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی وارننگ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے خبردار کیا ہے کہ روسی فوجی
مارچ