سچ خبریں:طالبان نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاسپورٹ آفس آج (منگل) سے اگلے نوٹس تک بند رہے گا۔
شفقنا افغانستان نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے اعلان کیا ہے کہ کابل میں پاسپورٹ آفس آج (منگل) سے اگلے نوٹس تک بند رہے گا، ایک ویڈیو ٹیپ میں طالبان کے پاسپورٹ آفس کے سربراہ عالم گل حقانی نے کلائنٹس کی بڑی تعداد اور بائیو میٹرک ڈیوائسز سمیت مشینوں کی خرابی کے بارے میں بتایا۔
حقانی نے کہا کہ وہ آئندہ چند دنوں میں اس مسئلے کو حل کرنے اور محکمہ پاسپورٹ کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کے دیگرصوبوں میں پاسپورٹ کی تقسیم کا جو عمل ابھی شروع ہوا تھا وہ جاری ہے۔
دوسری جانب طالبان کی عبوری حکومت کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے اس حوالے سے لکھاکہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے کابل میں پاسپورٹ کے اجراء کا عمل روک دیا گیا ہے، انہوں نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں میں پاسپورٹ کا اجراء جاری رہے گا۔