🗓️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمیشنر نے کہا ہے کہ طالبان نے اپنے وعدوں پر عمل نہ کرکے افغانستان کو نازک مراحل میں ڈال دیا ہے۔
دویچہ ولہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق میشل باشلہ نے کہا ہے کہ طالبان نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے افغانستان خطرناک مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 48 ویں اجلاس سے خطاب میں طالبان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے نزدیک افغان شہریوں کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے اور طالبان کے نزدیک افغان عوام کی مشارکت اور آراء کی بھی کوئی حیثیت نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ طالبان عملی طور پر افغانستان میں جامع اور وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل کے خلاف ہیں۔
اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ طالبان نے عبوری حکومت کو تشکیل دے کر اپنے مؤقف کو واضح کردیا ہے کہ وہ اپنے علاوہ کسی دوسرے کو برداشت نہیں کریں گے، طالبان کی حکومت میں خواتین کا بھی کوئی حصہ نہیں جبکہ ایسے معتبر شواہد موجود ہیں کہ طالبان اپنے مخالفین اور سابق حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے افراد کو بے دردی کے ساتھ قتل کررہے ہیں، واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی برائے انسانی حقوق کونسل کا اجلاس 8 اکتوبر تک جاری رہےگا۔
مشہور خبریں۔
ایروان میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ
🗓️ 15 اگست 2022آرمینیائی حکام نے پیر کو ایروان میں کل ہونے والے خوفناک دھماکے
اگست
کیا یمن پر بمباری کر کے امریکہ اور برطانیہ نے اپنے مقاصد پورے کر لیے ہیں؟
🗓️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے ایک سینئر رکن نے
جنوری
اسرائیل اور ویانا مذاکرات؛فوجی حملہ یا ایٹمی تعاون
🗓️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:جیسا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور P5+1 کے درمیان ویانا میں
دسمبر
چپ کی مدد سے معذور انسان کمپیوٹر ماؤس چلانے میں کامیاب ہوگیا، ایلون مسک
🗓️ 26 فروری 2024سچ خبریں: ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ جس معذور انسان
فروری
مصنوعی بل صدر مملکت نے چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق بل واپس بھیج دیا
🗓️ 8 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف جسٹس آف
اپریل
افغانستان میں تاجروں اور اہم لوگوں کی حفاظت کے لیے طالبان کا نیا فیصلہ
🗓️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:طالبان کے نائب وزیر اطلاعات و ثقافت کے ترجمان نے کہا
اکتوبر
امریکہ نے روس کو کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے خبردار کیا
🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں: اینتھونی بلنکن نے منگل کو سائینائیڈ کے ساتھ ایک انٹرویو
مارچ
سعودی عرب پر حملے جاری رہیں گے:انصاراللہ
🗓️ 13 فروری 2021سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فوج
فروری