سچ خبریں:قابض صیہونی حکومت کی ایک ایسی کمپنی سائبر حملے کا شکار ہوئی ہے جس کے پاس صیہونی یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے لاکھوں طلبا کی معلومات تھیں جو چوری ہو گئی ہیں۔
صیہونی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہیکرز کے ایک گروہ نے ایک ایسی کمپنی کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر لی ہے جس کے پاس مقبوضہ فلسطین کی کئی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم صیہونی طلبا کی معلومات و تفصیلات تھی۔
صیہونی تحقیقات یہ بتاتی ہیں کہ دوہزار چودہ سے اب تک کے دولاکھ اسی ہزار صیہونی طلبا کی انفارمیشن جو ایک ویب سائٹ پر موجود تھی، ہیکرز کے ہاتھ لگ گئی ہے جن میں سے قریب ایک لاکھ طلبہ کی ایمیل آئی ڈیز اور انکے پاسورڈز بھی نامعلوم ہیکرز کے اختیار میں ہیں۔
صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیکرز کے ایک گروہ نے ایکیڈیم یا اکیڈمی نامی صیہونی جاب نیٹورک سے لاکھوں صیہونی طلبا کی انفارمیشن کو چوری کر لیا ہے،یہ نیٹورک جاب کی تلاش میں سرگرم صیہونی طلبا کے لئے ایک اہم نیٹورک سمجھا جاتا ہے۔
ہیکرز نے اپنے ٹیلی گرام پر ایک فوٹو شیئر کر کے یہ اعلان کیا ہے کہ انہوں نے صیہونی طلبا کے ایمیلز، انکے پاسورڈ اور حتیٰ انکی تاریخ پیدائش تک رسائی حاصل کر لی ہے۔