بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو آنے کی اجازت دی جائے گی، ان کو حق ہے کہ وہ والد کی سیاست کو آگے بڑھائیں۔ رانا ثناءاللہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو پاکستان آنے کی اجازت دی جائے گی، ان کے بیٹوں کا حق ہے کہ وہ والدکی سیاست آگے بڑھائیں، بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پُر امن تحریک چلائیں گے تو ٹھیک ہے اگر پُرتشدد تحریک ہوگی تو ان کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ میں تو اس حق میں ہوں کہ عمران خان کے بیٹے اگر سیاست میں حصہ لیتے ہیں اور ان کی پارٹی کو لیڈ کرتے ہیں، ہمیں تو پہلے ان کی طرف سے اس بات کے طعنے ملتے رہے ہیں کہ یہ مورثی سیاست ہے، عمران خان کے بیٹوں کو حق ہے کہ وہ اپنے والد کی سیاست کو آگے بڑھانے کیلئے آئیں، وہ برطانوی شہری ہیں، پاکستان کے ویزے کیلئے درخواست دیں، انہیں آنے کی اجازت دی جائے گی، وہ تمام قانونی تقاضے پورے کریں، اگر وہ اپنے والد کو ملنے آتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے قانون کے مطابق ملاقات کریں، اگر انہوں نے آکر سیاسی تحریک کو چلانا ہے تو اگر وہ پرامن ہوگی تو ٹھیک ہے لیکن اگر پرُتشدد ہوگی تو انہیں قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، عمران خان کے بیٹے پاکستان آنے کیلئے قانونی ضابطوں کو پورا کریں تو انہیں آنے سے نہیں روکا جائے گا لیکن جو ہمارا خیال ہے اس کے مطابق وہ پاکستان نہیں آئیں گے، اگر وہ آئیں گے تو اپنے والد کو ضرور ملیں گے لیکن وہ پھر کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔

ذرائع کے  مطابق رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ بارشوں کے حوالے سے 5 سے 10 سال کا منصوبہ بنانا چاہیے، ہر شہر کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے، پلاننگ ڈویژن اس پر کام کررہا ہوگا، احسن اقبال سے بات کروں گا، ترقی یافتہ ممالک میں بھی آفات آتی ہیں تو تباہی ہوتی ہے، ہمارے خطے میں زیادہ قدرتی آفات نہیں آتیں۔ پچھلے 3 دن میں غیرمعمولی بارشیں ہوئیں، بارش زیادہ ہوتی ہے تو مشکلات ہوتی ہیں، جو آبادیاں نیچے کی طرف ہیں وہاں ڈرینج کا انتظام ہونا چاہیے، کہا جا رہا ہے کہ ہر سال اسی طرح بارشیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نکاسی آب کی خود نگرانی کر رہی ہیں، باقی صوبوں میں بھی بارشوں کے حوالے سے اقدامات کئے جا رہے ہیں، ستھرا پنجاب کے عملے کو واسا اور دیگراداروں کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہیے، وزیراعظم آج این ڈی ایم اے گئے تھے،ہدایات دی ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے حکومت یا ن لیگ کے ساتھ مذاکرات نہیں چل رہے، وزیراعظم نے 3 بار اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی لیکن اپوزیشن نے مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب نہیں دیا، معرکہ حق کے دوران بھی وزیراعظم نے مذاکرات کی پیشکش کی، وزیراعظم نے اپوزیشن کو کہا اسپیکر چیمبر میں بیٹھیں وہ خود آنے کو تیار ہیں۔

مشہور خبریں۔

عراق میں امریکی اتحاد کے قافلے کے راستے میں دھماکہ

?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:عراق میں امریکی اتحاد کے ایک لاجسٹک قافلے کو سڑک کنارے

جج کو ہراساں کرنے کا ازخود نوٹس کیس، پولیس افسران کو توہین عدالت کےشوکاز نوٹسز جاری

?️ 20 جون 2024لاہور (سچ خبریں) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی (اے

حزب اللہ کے ڈرونز کے بارے میں صیہونی فوج کے دعوؤں کی حقیقت کیا ہے؟

?️ 19 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے حزب اللہ کے مقابلے میں تل ابیب

عمران خان کو مائنس کرکے کوئی بھی پی ٹی آئی رہنما سیاست نہیں کرسکے گا. فیصل چوہدری

?️ 11 دسمبر 2025اسلام آباد: (اسلام آباد) سابق وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے

بائیڈن کی شمالی کوریا کے خلاف ہرزہ سرائی

?️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ امریکہ کے موجودہ صدرجو بائیڈن جنہوں نے ابھی باضابطہ

پی ڈی ایم شدید اختلاف کا شکار ہو گئی

?️ 9 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک

امریکی سیکیورٹی اہلکار جاسوس بنی ؛ وجہ؟

?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے وفاقی پراسیکیوٹر نے اعلان کیا کہ ریاستہائے

سپریم کورٹ ججز کی تعداد 23 کرنے کا بل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

?️ 29 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے