?️
سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک چینل نے صہیونی فوج کا حوالہ دیتے ہوئے، فوج میں افرادی قوت کی کمی اور مغربی کنارے کے شمالی حصے میں حالات کو کنٹرول کرنے میں صہیونی فوج کی نااہلی کا اعتراف کیا۔
رائے الیوم اخبار نے صیہونی چینل کان کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ صہیونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے کے شمال میں حالات پر قابو پانے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔
مزید:فلسطینی عوام مسلح تنظیموں کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟
اس رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی آباد کاروں کے وحشیانہ اقدامات کو نہیں روک سکتی کیونکہ اسے افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے۔
کان چینل نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ مغربی کنارے کے شمال میں مزاحمتی فورسز کی کاروائیوں کے باعث دیگر علاقوں میں صہیونی فوج کی طاقت کمزور پڑ گئی ہے۔
یہ بھی:فلسطینی مجاہدین میں جنین میں کیسے صیہونیوں کی ہوا نکال دی
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز صہیونی میڈیا نے مغربی کنارے میں مزاحمتی گروہوں کی بڑھتی ہوئی طاقت کا اعتراف کیا اور اس سال کے آغاز سے مغربی کنارے میں فلسطینی نوجوانوں کی مسلح کاروائیوں کے عروج کے بارے میں بے مثال اعدادوشمار شائع کرکے اس حکومت کے رہنماؤں کو خبردار کیا۔
فلسطین ٹوڈے نیوز ویب سائٹ نے اتوار کی شام اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ مقبوضہ فلسطین میں عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے ایک تجزیہ پیش کیا ہے جس میں صیہونیوں کے خلاف فلسطینی مزاحمتی کاروائیوں کے اعدادوشمار کو نئے سال میں بے مثال قرار دیا گیا ہے، جس میں مغربی کنارے میں فلسطینی نوجوانوں کے مسلح حملوں کی نئی لہر کو بیان کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
جمہوری عمل تو پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں ہے، عدالتوں میں قانون کے مطابق فیصلہ ہوتا ہے۔ رانا ثناءاللہ
?️ 27 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جمہوری
جون
فیصل ایدھی فلسطین جائیں گئے
?️ 17 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن
مئی
کہیں نا کہیں گڑبڑ ضرور ہے: ٹرمپ
?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، جو پنسلوانیا میں تقریر کے دوران قاتلانہ حملے
جولائی
ٹیکساس فائرنگ کے واقعے میں پولیس کی غفلت
?️ 27 مئی 2022سچ خبریں: 18 سالہ بندوق بردار سے نمٹنے کے لیے کوئی مسلح
مئی
زرعی اراضی پر قبضہ کشمیریوں کے ذریعہ معاش پر براہ راست حملہ ہے، روح اللہ مہدی
?️ 6 دسمبر 2024نئی دلی: (سچ خبریں) نیشنل کانفرنس جموں وکشمیرکے سینئر رہنما اور بھارتی
دسمبر
شیخ زکزاکی پر ظلم انسانیت پر ظلم ہے:عیسائی پادری
?️ 14 فروری 2021سچ خبریں:نائیجیریا کے ایک اہم پادری جان جوزف نے نائجیریا کے تمام
فروری
اسمارٹ واچ کے لیے واٹس ایپ کا فیچر
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
جولائی
افغان طالبان کا قتل عام
?️ 27 اپریل 2021سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں
اپریل