?️
سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ تقریباً 100 جرنیلوں، مسلح افواج کے سابق سربرہ اور موساد کے سابق سربراہ صیہونی وزیر اعظم کے عدالتی تبدیلیوں کے منصوبے کے خلاف مظاہروں میں شامل ہو چکے ہیں۔
صیہونی مسلح افواج ، موساد ، شباک کے سابق سربراہان اور صیہونی حکومت کے جرنیلوں سمیت تقریباً 100 فوجی حکام نے قابض حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے عدالتی تبدیلی کے منصوبے کے خلاف مظاہروں کی حمایت کا اعلان کیا۔
صہیونی پارلیمنٹ کی جانب سے عدالتی تبدیلیوں کے منصوبے کی منظوری کے عمل کو پیر تک ملتوی کرنے کے فیصلے کے باوجود احتجاج کرنے والے آباد کاروں نے تل ابیب، حیفا اور راعانا سمیت متعدد علاقوں میں اپنے احتجاجی اجتماعات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف بغاوت
صہیونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان جرنیلوں اور پائلٹوں کی یونین نے نیتن یاہو سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر عدالتی تبدیلی کے منصوبے کو روک دیں اس لیے کہ اس کی وجہ سے عدالتی نظام کے اختیارات کو محدود ہو رہے ہیں۔
المیادین چینل کے مطابق صیہونی حکومت کے درجنوں سابق سکیورٹی عہدیداروں نے بھی اعلان کیا ہے کہ اگر عدالتی اصلاحات پر مبنی بل منظور ہو جاتا ہے تو وہ فوجی سروس میں شامل نہ ہونے کی حمایت کریں گے۔
مزید پڑھیں: نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے نہیں رکیں گے
مظاہرین کی ایک بڑی تعداد صیہونی وزیر جنگ یواف گیلنٹ کے گھر کے قریب بھی جمع ہوئی جبکہ متعدد افسران نے نیتن یاہو کے نام ایک خط میں تاکید کی کہ فوج اور سکیورٹی فورسز کو کسی بھی قسم کے نقصان کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
سلامتی کونسل میں اصلاحات کو تیز کیا جائے : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شہید
اگست
صیہونی مذاکرات کے بارے میں جھوٹ کیوں بول رہے ہیں؟
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے قومی تعلقات کے دفتر کے سربراہ حسام
مئی
موجودہ حکومت میں کرپشن کا کوئی اسکینڈل نہیں آیا: وزیر اعظم
?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابقہ دور
جنوری
ملک کے کئی بڑے شہروں میں لاک ڈاون کی تجویز
?️ 17 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں ) حکومت پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت روالپنڈی‘ چنیوٹ
جولائی
بحرین میں صیہونی اعلیٰ افسر کی مستقل تعیناتی
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:تل ابیب اور منامہ کے درمیان سکیورٹی معاہدے پر دستخط ہونے
فروری
سعودی اتحاد نے یمنی تیل بردار جہاز کو قبضے میں لے لیا
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ آئل کمپنی کے سرکاری ترجمان عصام
مئی
اسرائیل کو لفظ ڈیٹرنس کو الوداع کہنا چاہیے: عبرانی میڈیا
?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:والہ نیوز کے عبرانی زبان کے اڈے کے سینئر عسکری تجزیہ
مئی
غزہ اسپتال میں شہید ہونے والے کون لوگ تھے؟
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کے
اکتوبر