صیہونی فوجی چھاؤنی سے بھاری مقدار میں گولہ بارود چوری

صیہونی

🗓️

سچ خبریں:ایک صہیونی میڈیا نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں ایک فوجی اڈے سے ایک بڑی چوری کے الزام میں 6 افراد کی گرفتاری کی خبر دیتے ہوئے گذشتہ چند برسوں میں اسرائیلی اڈوں سے ہونے والی اہم ترین چوریوں کا ذکر کیا ہے۔

اسرائیل ہوم اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ صیہونی پولیس نے گولان کی پہاڑیوں میں واقع زانوفر فوجی اڈے میں ہونے والی چوری کے سلسلے میں چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے،ان چھ افراد پر 70000 جنگی گولیاں اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود چوری کرنے کا الزام ہے۔

صیہونی اخبار کے مطابق چوری کے بارے میں اس وقت معلوم ہونا جب اڈے کے گودام کی مرمت کی گئی جس سے گولیوں اور ہتھیاروں کی تعداد کی چوری کا پتا چلا،اس سکینڈل کی حساسیت کا ذکر کرتے ہوئے یسرائیل ہیوم نے بتایا کہ چوری کی خبر منظر عام پر آنے بعد شمالی علاقے کے کمانڈر جنرل اوری گورڈین اس تربیتی اڈے پر آئے اور یہاں تعینات210 ویں ڈویژن کے کمانڈر اور دیگر افسران کی ایک بڑی تعداد سے ذاتی طور پر اس سلسلے میں اپنی تحقیقات کیں۔

اڈے کے سینئر کمانڈروں کے ساتھ اپنی گفتگو میں گورڈین نے اس واقعے کو انتہائی خطرناک قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ ایسے واقعات کو روکا جانا چاہیے، قابل ذکر ہے کہ
صیہونی میڈیا کے اعتراف کے مطابق 2022 کے آغاز سے اب تک مقبوضہ فلسطین میں صیہونی پولیس نے 75 ہزار سے زائد غیر قانونی فوجی ہتھیار اور گولہ بارود قبضے میں لیا ہے، جن میں سے زیادہ تر اسرائیلی فوجی اڈوں سے چوری کیے گئے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کا مسئلہ فلسطین نہیں بلکہ امریکہ سے حفاظتی ضمانتیں لینا ہے:سابق امریکی عہدیدار

🗓️ 25 فروری 2023سچ خبریں:ایک سابق امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب

چین کا پاکستان پر اپنے شہریوں اور سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کرنے کا مطالبہ

🗓️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چین نے پاکستان میں اپنے شہریوں اور سرمایہ

غیرقانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی و دیگر ملزمان کو پیش کرنے کا حکم

🗓️ 11 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ

صیہونی عہدیداروں کے درمیان لفظی جنگ، وجہ؟

🗓️ 2 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ کے طول پکڑنے اور اس

امریکی کانگریس کی عمارت فضائی خطرے کے باعث خالی

🗓️ 21 اپریل 2022سچ خبریں:  امریکی میڈیا نے جمعرات کی صبح اطلاع دی ہے کہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، پیٹرول فی لیٹر 26 روپے 2 پیسے مہنگا

🗓️ 16 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

صدام کی بیٹی کو قید کی سزا

🗓️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: عراقی عدالت نے اس ملک کے مردہ آمر صدام کی

بجٹ ہماری پالیسی اور فیصلوں کی عکاسی کرے گا

🗓️ 5 جون 2021لاہور(سچ خبریں)لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے  وفاقی وزیر اطلاعات فواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے