صیہونی فوجی غزہ جنگ میں جانے سے کیوں انکار کر رہے ہیں؟

صیہونی

?️

سچ خبریں: صیہونی آرمی ریڈیو نے اعتراف کیا ہے کہ اس حکومت کے متعدد فوجیوں نے غزہ کی جنگ میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی آرمی ریڈیو نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی فوج کے بعض ریزرو دستوں نے غزہ کی پٹی میں زمینی لڑائی میں حصہ لینے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کے سابق وزیر دفاع نے غزہ کی جنگ میں اسرائیل کی ذلت آمیز شکست کا اقرار کرلیا

صیہونی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی جنگ میں شرکت کرنے سے انکار کرنے والے صیہونی فوجیوں نے قابض فوج کی تربیتی سطحوں میں خطرناک خلا موجود ہونے کے بارے میں کہا ہے۔

واضح رہے کہ طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز اور غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کے 103 دن گزر جانے کے باوجود یہ حکومت اپنے اعلان کردہ اہداف میں سے کسی ایک کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے ۔

یاد رہے کہ مسئلہ صیہونی حکومت کی کسی بھی کامیابی کے حصول میں ناکامی کے خلاف آباد کاروں کے احتجاج کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ کی جنگ میں صیہونی حکومت کے جانی و مالی نقصانات کی نئی تفصیلات

اس سلسلے میں گزشتہ دنوں مقبوضہ علاقوں کے مختلف شہروں میں صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آئے ہیں جن میں مظاہرین نے نیتن یاہو کی برطرفی اور مزاحمت کاروں کے پاس میں موجود صیہونی قیدیوں کو رہائی کا مطالبہ کیا۔

مشہور خبریں۔

قابض صیہونی منتیں کرنے پر مجبور

?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر وحشیانہ حملوں کا آغاز کرنے والی صیہونی

ابھی تو ہم نے اپنی پوری طاقت دکھائی ہی نہیں

?️ 25 مئی 2021سچ خبریں:غزہ میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ نے کہا کہ

25 فیصد افراد کے لئے مہنگائی بڑھی ہے

?️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے

برسوں کے کشیدہ تعلقات کے بعد اسد کا متحدہ عرب امارات کا تاریخی دورہ

?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں:   اسد نے سب سے پہلے متحدہ عرب امارات کے نائب

افغان مہاجرین کی باوقار وطن واپسی، حکومت پاکستان کی اولین ترجیح

?️ 11 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومتِ پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کی

بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر، بھارتی حکام نے شہریوں کی مدد کرنے کے بجائے دھمکیاں دینا شروع کردیں

?️ 17 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر جاری

گوادر میں خودکش حملہ، چین نے اہم بیان جاری کردیا

?️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) گوادر میں ہونے والے خودکش حملے کے بارے

یمنی انقلاب کا نام آزادی اور تسلط سے نجات ہے؛ یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ

?️ 16 ستمبر 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے اس ملک کے شہریوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے