?️
سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ کے طول پکڑنے اور اس علاقے میں تل ابیب کے اہداف کی تکمیل نہ ہونے سے صیہونی حکام کے درمیان زبانی تنازعات میں شدت آگئی ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے آغاز کے 200 سے زائد دن گزر جانے کے بعد بھی اس حکومت کی فوج قیدیوں کی واپسی یا تحریک حماس کے خاتمے جسیے پہلے سے اعلان کردہ اہداف میں سے کسی ایک کو بھی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے،یہ مسئلہ صہیونی حکام کے درمیان زبانی تنازعات اور اختلافات میں اضافے کا سبب بنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کے ترجمان کو کس بات پر برطرف کیا گیا؟
اس سلسلے میں صیہونی آبادکاری کے وزیر نے اس حکومت کے آرمی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی کابینہ 22 یا 33 قیدیوں کی واپسی کے لیے سب کچھ قربان کر رہی ہے جو زندہ رہنے کے لائق نہیں ہیں۔
صیہونی وزیر برائے آبادکاری کے یہ الفاظ اس حکومت میں حزب اختلاف کی تحریک کے رہنما یائر لاپڈ کے ردعمل کا باعث بنے۔
لاپڈ نے اس صہیونی وزیر کے جواب میں تاکید کی کہ اسرائیلی کابینہ 22 یا 33 انتہا پسند ارکان پر مشتمل ہے جنہیں زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
ادھر مقبوضہ علاقوں میں حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں اور صیہونی آباد کاروں نے گزشتہ رات بھی صیہونی وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کے خلاف اپنے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا۔
الجزیرہ کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ سینکڑوں صیہونی آباد کاروں نے تل ابیب میں اسرائیلی وزارت جنگ کی عمارت کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالبہ کیا۔
نیز صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ احتجاج کرنے والے آباد کاروں نے تل ابیب کی بیگن سڑک کو بند کر دیا ہے تاکہ صیہونی قیدیوں کو غزہ کی پٹی سے واپس لانے کے لیے دباؤ ڈالا جائے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی مظاہرین کا نیتن یاہو سے مطالبہ
غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کے پاس موجود صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے صیہونی وزیر اعظم سے فوری ملاقات کا مطالبہ کیا تاکہ اس حکومت اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے نئے طریقہ کار کے بارے میں جان سکیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی میڈیا کا سعودی مخالف موقف
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی اخبار نے ایک تجزیے میں امریکی حکومت اور صیہونی
اکتوبر
نیتن یاہو نے ذمہ داری سے بچنے کے لیے سب کی قربانی دی
?️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل کی رپورٹ کے
مارچ
اسرائیل نے غزہ میں قیدیوں کی لاشوں کو تلاش کرنا شروع کر دیا
?️ 26 اکتوبر 2025اسرائیل نے غزہ میں قیدیوں کی لاشوں کو تلاش کرنا شروع کر
اکتوبر
اردن کے بادشاه کی اقوام متحدہ کے اجلاس میں فلسطینیوں کی حمایت
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں اردن
ستمبر
ناسا کے خلائی جہاز کی سورج کے قریب تاریخی پرواز، کائنات کے اہم راز منکشف ہونے کا امکان
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی خلائی ادارے ناسا کے معروف ’پارکر سولر پروب‘ نے
دسمبر
صیہونی وزیر اعظم کے ذریعہ امریکی صدر کو پیش کیے جانے والے ایران مخالف منصوبے کی تفصیلات
?️ 24 اگست 2021سچ خبریں:کہا جاتا ہے کہ صہیونی حکومت کے وزیر اعظم کی پیش
اگست
الجولانی کا نئی کابینہ تشکیل دینے کا اعلان
?️ 30 مارچ 2025 سچ خبریں:ابومحمد الجولانی نے شام میں اپنی سربراہی میں نئی کابینہ
مارچ
مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت سے بات چیت ممکن نہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف
?️ 21 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
ستمبر