?️
سچ خبریں:صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حکومت کی وزارت خارجہ کا ایک وفد النقب اجلاس کے ایک نئے دور کو منعقد کرنے کے مقصد سے عرب ممالک کا دورہ کر رہا ہے۔
اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے چینل 12 نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا صیہونی حکومت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد مراکش کی میزبانی میں النقب اجلاس کے نئے دور کے انعقاد کو مربوط بنانے کے لیے عرب ممالک کا دورہ کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ اس حکومت کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں یہ وفد مصر، متحدہ عرب امارات، مغرب اور بحرین سمیت اس حکومت کے ساتھ سرکاری تعلقات رکھنے والے عرب ممالک کا دورہ کرے گا جس کا مقصد اگلے دو ماہ میں النقب اجلاس کے اگلے دور کی تیاری کرنا ہے۔
اس چینل نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ مسجد الاقصی پر حملے میں صیہونی حکومت کے سکیورٹی کے وزیر Itmar Benguir کی طرف سے پیدا ہونے والے تناؤ کے باوجود یہ وفد نئے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی ہم آہنگی سے اپنے سفر کا آغاز کرے گا، یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ ایلی کوہن نے اعلان کیا تھا کہ صیہونی حکومت، مصر، متحدہ عرب امارات، مراکش اور بحرین کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آئندہ مارچ میں مراکش میں منعقد ہوگا۔
مشہور خبریں۔
پنجاب اسمبلی کے منحرف ارکان کو پارٹی پالیسی کےخلاف ووٹ دینے کے نکتے پرتیاری کا حکم
?️ 5 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے منحرف ارکان کو پارٹی پالیسی کےخلاف ووٹ دینے
جولائی
بھارت اور اسرائیل کی جارحیت کی وجہ سے عالمی امن کوخطرہ لاحق ہے
?️ 17 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اکتوبر
یمن اور غزہ کے خلاف امریکہ کیا کر رہا ہے؟یمنی وزارت خارجہ
?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: یمن کی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی جانب
اپریل
اسرائیل چند مہینوں میں اندر سے تقسیم ہو جائے گا: لاپیڈ
?️ 24 فروری 2023سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنما اور صیہونی
فروری
گزشتہ حکومتوں نے ذاتی مقاصد کے لئے اداروں کا استعمال کیا: شبلی فراز
?️ 13 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا
مارچ
کیا ٹرمپ کے حامیوں کی تعداد بڑھے گی؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں:ایک نئے سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ
اگست
فلسطین کی حمایت میں امریکہ اور یورپ میں مظاہرے
?️ 24 اپریل 2022امریکہ کے کئی شہروں بشمول الینوائے میں شکاگو، ٹیکساس میں ہیوسٹن اور
اپریل
صیہونی سابق فوجی افسر کا حالیہ جنگ کے بارے میں اہم اعتراف
?️ 26 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ایک سابق افسر نے حماس کو "تل ابیب
جون